جنرل الیکشن اوبزرورنے گاندربل میں اِی وِی ایم کے دوسرے رینڈمائزیشن کی نگرانی کی

جنرل الیکشن اوبزرورنے گاندربل میں اِی وِی ایم کے دوسرے رینڈمائزیشن کی نگرانی کی

گاندربل//جنرل الیکشن اوبزرور گاندربل آر لکشمنن نے آئندہ اسمبلی اِنتخابات۔ 2024 کی تیاری کے سلسلے میں ڈی سی آفس کے وی سی روم میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (اِی وِی ایم) کی دوسری رینڈمائزیشن کی نگرانی کی۔اِنتخابی عمل میں یہ اہم قدم ضلع بھر میں مختلف پولنگ مقامات پر بے ترتیب ای وی ایم تفویض کرکے غیر جانبداری اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔جنرل الیکشن اوبزرور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اِنتخابی عمل کی سا لمیت کو برقرار رکھنے میں رینڈمائزیشن کے عمل کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔اُنہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ای وی ایم کی شفاف اور منصفانہ تفویض سے انتخابات کی ساکھ کو مزید تقویت ملے گی اور ضلع میں ایک کامیاب جمہوری عمل میں مدد ملے گی۔رینڈمائزیشن کے عمل میں گاندربل اور کنگن اسمبلی حلقوں کے ریٹرننگ افسران ، ڈِسٹرکٹ انفارمیٹکس آفیسر کے ساتھ ساتھ مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی جنہوں نے اس عمل کو خود مشاہدہ کیا۔ رینڈمائزیشن کے عمل نے جدید سافٹ ویئر کا اِستعمال کرتے ہوئے مکمل شفافیت کو یقینی بنایا اور اِی وِی ایم کی الاٹمنٹ میں تعصب کے کسی بھی امکان کو ختم کردیا۔ یہ اہم اقدام گاندربل میں آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی تیاریوں کا لازمی جزو ہے۔