dooran

جنرل اسمبلی اِنتخابات: 24۔ زڈی بل اے سی کیلئے آر او آفس قائم

سری نگر//جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے عام اِنتخابات کے پُرامن اِنعقاد کے لئے 24۔زڈی بل اسمبلی حلقہ (اے سی) کے ریٹرننگ آفیسر کا دفتر ڈی سی آفس سری نگر میں قائم کیا گیا ہے۔مذکورہ دفتر سری نگر کے ڈی سی آفس کے کمرہ نمبر 25 سے کام کرے گا جو امر نواس کمپلیکس ٹنکی پورہ میں واقع ہے۔ اِس سلسلے میں ایس پی ہائیر سیکنڈری سکول ایم اے رود سری نگر میں ڈِسٹری بیوشن وکلیکشن سینٹر قائم کیا جا رہا ہے۔