جموں کے کشتواڑ علاقے میں آگ کی ہولناک واردات میں 74بھیڑ بکریاں ہلاک

سری نگر//جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع میں ایک مویشیوں گودام میں آگ لگنے سے 74 بکریاں اور بھیڑیں ہلاک ہو گئیں ہیں اور آگ کی یہ ہولناک واردات بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ضلع کے دچن علاقے میں شیڈ میں آگ لگ جانے رونما ہوئی تھی۔پولیس ذرائع نے بتایا بتایا کہ پورا شیڈ جل کر راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہوگیا جس کے نتیجے میں 74بھیڑیں اور بکریاں ہلاک ہوگئیں تاہم اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی زخمی ہوا۔حکام نے کے این ایس کو بتایا کہ مویشیوں کا شیڈ لالہ چوپان کا ہے پولیس آگ لگنے کی وجہ تلاش کر رہی ہے اور بہت جلد اصل صورتحال سامنے آنے کی امید ہے۔