چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی میں پانچ ججوں کا آئینی بنچ آج اپنا فیصلہ سنائی گئی
سرینگر // جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن دفعہ 370کی منسوخی کو چیلنج کرنے والی عرضیوں پر عدالت عظمیٰ آج یعنی سوموار کو اپنا فیصلہ سنائے گی ۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق 5 اگست 2019 کو مرکزی سرکار کی جانب سے جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن دفعہ 370کی منسوخی کے بعد معاملہ عدالت عظمیٰ میں پہنچ گیا اور مختلف انجمنوں کی جانب سے دفعہ 370کی منسوخی کے فیصلہ کو چیلنج کیا گیا اور اس سلسلے میں عرضیاں دائر کی گئی ۔ عرضیوں پر طویل سماعت کے بعد عدالت عظمی آج اس معاملے پر حمتی فیصلہ سنانے والی ہے ۔ سپریم کورٹ کی وئب سائٹ پر اپ لوڈ کی گئی 11 دسمبر (سوموار) کی کیس لسٹ کے مطابق چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی میں پانچ ججوں کی آئینی بنچ جموں کشمیر میں دفعہ 370کی منسوخی سے متعلق اپنا فیصلہ سنائی گی ۔ بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس سنجے کشن کول، سنجیو کھنہ، بی آر گوائی اور سوریہ کانت ہیں۔سپریم کورٹ نے 16 دن کی سماعت کے بعد 5 ستمبر کو اس معاملے میں اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔سماعت کے دوران، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل آر وینکٹرامانی، سالیسٹر جنرل تشار مہتا، سینئر ایڈوکیٹ ہریش سالوے، راکیش دویدی، وی گری اور دیگر کو مرکز کی طرف سے اور دفعہ 370 کی دفعات کو منسوخ کرنے کا دفاع کرنے والوں کو سنا۔خیال رہے کہ کپل سبل، گوپال سبرامنیم، راجیو دھون، ظفر شاہ اور دشینت ڈیو سمیت سینئر وکیلوں نے درخواست گزاروں کی طرف سے دلائل دیے۔وکلاء نے مختلف مسائل پر بات کی، جن میں دفعہ 370 کی دفعات کو منسوخ کرنے کے مرکز کے فیصلے کی آئینی جواز، جموں و کشمیر تنظیم نو ایکٹ کی درستگی، جس نے سابقہ ریاست کو دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کیا، اس کے نفاذ کو درپیش چیلنجزقابل ذکر ہے ۔ سماعت کے دوران، عدالت عظمیٰ نے پوچھا تھا کہ جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کو منسوخ کرنے کی سفارش کون کر سکتا ہے، جب کوئی آئین ساز اسمبلی، جس کی منظوری ایسا قدم اٹھانے سے پہلے ضروری نہیں، وہاں موجود نہیں ہے۔آرٹیکل 370 کی تنسیخ کی مخالفت کرنے والے کچھ عرضی گزاروں نے دلیل دی تھی کہ اس شق کو منسوخ نہیں کیا جا سکتا تھا کیونکہ جموں و کشمیر کی دستور ساز اسمبلی کی مدت 1957 میں ختم ہو گئی تھی جب اس نے سابقہ ریاست کے آئین کا مسودہ تیار کیا تھا۔










