کہیں پر بھی جنگل میں آگ نمودار ہو تو 112پر فوری طور رابطہ کیا جائے / حکام
سرینگر // جموں کشمیر میں شدید ترین گرمی کی لہر کے بیچ حکام نے ہمالیائی خطے میں اگلے سات دنوں میں ’’جنگل میں شدید آگ‘‘ کے خطرے کی پیشگوئی کرتے ہوئے لوگوں سے تاکید کی ہے کہ جہاں کہیں پر بھی آگ لگنے کی اطلاع موصول ہو وہ متعلقہ محکمہ کو اس کی خبر دیں ۔ سی این آئی کے مطابق وادی کے ساتھ ساتھ جموں میں بھی شدید گرمی کی لہر جاری ہے جس کے باعث جنگلات میں آگ لگنے کا خطرہ لاحق ہو گیا ہے ۔ اس کے چلتے حکام نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اگلے 7 دنوں میں جنگلاتی علاقوں میں جنگل میں آگ لگنے کا شدید خطرہ ہے۔ لوگوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ فوری ردعمل کے لیے 112 پر واقعہ (اگر کوئی ہے) کی اطلاع دیں۔ جبکہ اس میںمزید لکھا گیا کہ کسی بھی مدد کیلئے112 ڈائل کریں۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر کے میدانی علاقوں میں گرمی کی لہراگلے چھ دنوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔اور مجموعی طور پر19 مئی تک کوئی اہم موسمی سرگرمی متوقع نہیں ہے۔










