جموں کشمیر اسمبلی انتخابات2024کے نتائج کا اعلان ، کہیں جشن تو کہیں غم رہا

جموں کشمیر اسمبلی انتخابات2024کے نتائج کا اعلان ، کہیں جشن تو کہیں غم رہا

نیشنل کانفرنس نے 42، بی جے پی نے 29اور کانگریس نے 6سیٹوں پر جیت درج کر لی

سرینگر // سخت ترین حفاظتی انتظامات کے بیچ جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کی 90نشستوں کیلئے ووٹوں کی گنتی ہوئی جس دوران نیشنل کانفرنس نے 42سیٹوں پر درج کرکے بھاری برتری حاصل کر لی ۔ ان کے بعد بی جے پی نے 29اور کانگریس نے 6سیٹوں پر بھاری اکثریت سے جیت درج کر لی ہے ۔ ادھر جیت درج کرنے کے ساتھ ہی نیشنل کانفرنس کے کارکنوں اور وکران نے جشن منایا ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر کی 90اسمبلی سیٹوں کے نتائج منظر عام پر آئیں ۔ جس دوران نیشنل کانفرنس سب سے بڑی پارٹی کے بطور ابھر کر سامنے آئیں ہے ۔ سخت ترین سیکورٹی انتظامات کے بیچ منگل کی صبح 8بجے سے ہی گنتی مراکز پر ووٹ شماری کا عمل شروع ہو اور دن بھر یہ عمل جاری ہے ۔ صبح سے ہی نیشنل کانفرنس کے امید واروں نے بھاری اکثریت سے جیت درج کر لی ہے ۔ جونہی انتخابات کیلئے ووٹ شماری کا عمل شروع ہوا تو ضلع سرینگر میں نیشنل کانفرنس کے امید واروں نے برتری حاصل کرنے شروع کرد ی اور نتائج کے اعلان کے آخر پر سرینگر میں نیشنل کانفرنس کے امیدوارں نے تما م سیٹوں پر جیت درج کر لی ۔ اسی طرح سے نیشنل کانفرنس نے بارہمولہ ضلع میں بھی کلین سویپ کیا جبکہ اننت ناگ میں نیشنل کانفرنس اتحاد کے تمام امید وارں نے جیت درج کر لی ۔ اسمبلی انتخابات میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبد اللہ نے گاندربل اور بڈگام ، میر سیف اللہ نے ترہگام ، قیصر جمشید لون نے لولاب ، وحید الرحمان پرہ نے پلوامہ ، شوکت حسین گنائی نے زینہ پورہ ، ڈاکٹر بشیر ویری نے سریگفورہ بجبہاڑہ سے جیت درج کر لی انہوں نے محبوبہ مفتی کی صاحبزادی التجا مفتی کو شکست دی ۔ اسی طرح سے کانگریس کے غلام احمد میر نے ڈورہ ، طارق حمید قرہ نے سنیٹرل شالہ ٹینگ ، سجاد غنی لون نے ہند وارہ ، انجینئر رشید کے بھائی خورشید احمد شیخ نے لنگیٹ ، کنگن سے میاں الطاف کے فرزند میاں مہر علی ، سرینگر کے خانیار سے علی محمد ساگر ، ان کے صاحبزاہ سلمان علی ساگر نے حضرت بل ، تنویر صادق نے زیڈی بل ، احسان پردسی نے لالچوک اور مشتاق احمد گورو نے چھانہ پورہ حلقہ سے اپنی پارٹی کے الطاف بخاری کو شکست دیکر جیت درج کر لی ہے ۔ اسی طرح سے گلمرگ سے نیشنل کانفرنس کے فاروق احمد شاہ ، پٹن سے ریاض احمد بیدار اور حانصاب بڈگام سے سیف اللہ بٹ ، چاڈورہ سے عبد الرحیم راتھر ، بیورو سے بھی نیشنل کانفرنس کے امید وار نے جیت درج کر لی ہے ۔ ادھر نیشنل کانفرنس کی جیت کے ساتھ ہی پارٹی خیمے میں خوشی دیکھنے کو ملی اور نیشنل کانفرنس کے کارکنان و وکران نے وادی کشمیر کے مختلف مقامات پر جشن منایا اور خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ خیال رہے کہ سخت ترین سیکورٹی حصار میں جموں کشمیر کے 20مراکز پر ووٹ شماری ہو ئی ۔ حکام نے بتایا کہ گنتی مراکز کے ارد گر د سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ کوئی غیر مجاز شخص احاطے میں داخل نہ ہو۔متعلقہ حلقوں میں پولنگ کے اختتام کے بعد سے ان سٹرانگ رومز کے ارد گرد سخت نگرانی رکھی گئی تھی جہاں الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں رکھی گئی تھی ۔