ڈویژنل کمشنر نے ترنگا لہرایا ، ایم اے اسٹیڈیم میں پریڈ کا معائینہ کیا
جموں//ضلعی انتظامیہ نے ہفتہ کو جموں ڈویژن میں فل ڈریس ریہرسل کی جس میں متاثر کن پریڈ اور ملک کے امیر ورثے اور متنوع ثقافت کی عکاسی کرنے والے رنگا رنگ ثقافتی پروگرام کا مشاہدہ کیا گیا ۔
جموں میں ۔ ایم اے اسٹیڈیم میں 75 ویں یومِ آزادی کی تقریب کی فل ڈریس ریہرسل کا انعقاد کیا گیا جہاں ڈویژنل کمشنر جموں رمیش کمار نے کھلی جیپ میں پریڈ کا معائینہ کیا ، قومی پرچم لہرایا اور ضلعی پولیس ، سی آر پی ایف ، جے کے اے پی ، این سی سی اور مختلف سکولوں کے طلباء کے دستوں سے سلامی لی ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ، اے ڈی سی ، جوائینٹ ڈائریکٹر انفارمیشن ، اے سی جی کے علاوہ مختلف محکموں کے سربراہان اور سینئر افسران بھی موجود تھے ۔
سانبہ میں ۔ یوم آزادی کی فل ڈریس ریہرسل رانی سچیت سنگھ اسپورٹس اسٹیڈیم میں دھوم دھام ، جوش اور حب الوطنی کے جوش کے درمیان منعقد ہوئی ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سورم چند شرما نے قومی ترنگا لہرایا جس کے بعد پریڈ کا معائینہ کیا ۔ اے ڈی سی نے اپنے خطاب میں ضلع سانبہ کی کامیابیوں اور چیلنجوں کا خاکہ پیش کیا ۔ انہوں نے شہداء اور آزادی پسندوں کی قربانیوں کو بھی یاد کیا ۔ انہوں نے آزادی کے 75 سال کی کامیابیوں کو بیان کرنے کیلئے منائے جانے والے ’ آزادی کا امرت مہوتسو ‘ پر روشنی ڈالی ۔ اس موقع پر ایس ایس پی سانبہ ، اے سی آر ، ڈی آئی او ، سی پی او ، ڈی وائی ایس ایس او ، سی ای او کے علاوہ دیگر ضلع اور سیکٹورل افسران بھی موجود تھے ۔
کٹھوعہ میں ۔ کٹھوعہ میں 76 ویں یومِ آزادی کی فل ڈریس ریہرسل اسپورٹس اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی جہاں پولیس ، سی آر پی ایف ، آرمی ، این سی سی خیڈٹس کے دستوں نے شاندار پریڈ پیش کی ۔ ریہرسل کا آغاز ڈپٹی کمشنر راہول پانڈے کے ذریعہ قومی پرچم لہرانے کے ساتھ ہوا جس کے بعد پریڈ کا معائینہ کیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے اپنے خطاب میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو مبارکباد دی ۔ ڈی سی نے رواں مالی سال کے دوران کٹھوعہ ضلع کی طرف سے رجسٹرڈ کامیابیوں پر روشنی ڈالی جس میں زراعت میں تکنیکی مداخلت اور سرحدی علاقوں میں پائیدار زرعی سرگرمیوں کو دوبارہ شروع کرنے کے اقدامات کا ذکر کیا گیا ۔ اس موقع پر ایس ایس پی کٹھوعہ ، اے ڈی سی کے علاوہ ضلع انتظامیہ کے دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے ۔
ڈوڈہ میں ۔ سپورٹس اسٹیڈیم ڈوڈہ میں جشن آزادی 2022 کے سلسلے میں فل ڈریس ریہرسل کا انعقاد کیا گیا ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر آر کے بھارتی نے پریڈ کا معائینہ کرنے کے بعد جے کے پی، آئی آر پی 5 ویں بٹالین ، سی آر پی ایف ، ایس ایس بی ، ایف پی ایف ، اسکولی بچوں اور ضلع پولیس کے بینڈ کے دستے کے مارچ پاسٹ پر سلامی لی ۔ اے ڈی سی ڈوڈہ نے مختصر قومی تہوار کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اس سال ہندوستان آزادی کے 75 سال کا جشن منا رہا ہے ۔ انہوں نے آزادی کے جنگجوؤں کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے ہندوستان کی آزادی کیلئے اپنی جانیں قربان کیں ۔ اس موقع پر ایس ایس پی ڈوڈہ ، ایس پی آپریشنز ، سی ای او ڈوڈہ ، پولیس اور سول انتظامیہ کے دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے ۔
راجوری میں ۔ جشن آزادی کے سلسلے میں فل ڈریس ریہرسل ڈسٹرکٹ پولیس لائن راجوری میں منعقد ہوئی ۔ ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر پون کمار نے قومی پرچم لہرایا اور پریڈ کا معائینہ کیا ۔ پریڈ میں پولیس بینڈ ، سی آر پی ایف ، آئی آر پی ، جے کے پی ، ایف پی ایف ، این سی سی دستوں نے حصہ لیا ۔ اے ڈی سی نے پریڈ کا معائینہ کیا اور مختلف محکموں کی جانب سے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ اپنے خطاب میں اے ڈی سی نے رواں مالی سال کے دوران ضلع میں مختلف محکموں کی طرف سے درج کی گئی کامیابیوں پر روشنی ڈالی ۔ اے ڈی سی راجوری ، اے ایس پی ، اے سی آر کے علاوہ سول اور پولیس انتظامیہ کے دیگر اعلیٰ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
کشتواڑ میں ۔ یومِ آزادی 2022 کی تقریبات سے پہلے یہاں چوگن گراؤنڈ کشتواڑ میں فل ڈریس ریہرسل کی گئی ۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر شام لال نے قومی پرچم لہرایا اور مارچ پاسٹ کی سلامی لی جس میں ضلع پولیس ، سی آر پی ایف ، سی آئی ایس ایف ، آئی آر پی ، فاریسٹ پروٹیکشن فورس ، این سی سی ، جی ڈی سی کشتواڑ اور ہوم گارڈز کے دستے شامل تھے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی نے کشتواڑ کے لوگوں کو آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کشتواڑ ، ایس ایس پی کشتواڑ ، اے ڈی سی کے علاوہ دیگر سول اور پولیس افسران موجود تھے ۔
رام بن میں ۔ ڈسٹرکٹ پولیس لائین رام بن میں 76 ویں یومِ آزادی کی تقریب کی فل ڈریس ریہرسل حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ منعقد کی گئی ۔ ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر راجندر شرما نے قومی پرچم لہرایا اور پریڈ کا معائینہ کیا ۔ اے ڈی سی نے یومِ آزادی کی پروقار تقریب کیلئے مختلف محکموں کی جانب سے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر ڈی ڈی سی کونسلر رام بن راکیش ٹھاکر ، اے ڈی سی ، ایس پی ، اے سی آر کے علاوہ کئی دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے ۔
پونچھ میں ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پونچھ ڈاکٹر بشارت حسین نے یہاں سپورٹس سٹیڈیم میں جشن آزادی کی فل ڈریس ریہرسل کے موقع پر قومی پرچم لہرایا اور پریڈ کی سلامی لی ۔ اے ڈی سی نے سی آر پی ایف ، جے کے پی ، جے کے اے پی ، جے اینڈ کے پولیس ، جے کے ایچ جی ، این سی سی اور این ایس ایس کے دستوں کے مارچ پاسٹ سے سلامی لی ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے پریڈ کی پریذنٹیشن اور قومی دن کی تقریبات کیلئے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر اے ایس پی ، ڈی آئی او پونچھ ، ڈپٹی ایس پی آپریشن ، ڈپٹی ایس پی ہیڈ کوارٹر ، سی ای او ایجوکیشن کے علاوہ انتظامی اور اسپورٹس افسران موجود تھے ۔
اودھمپور میں ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اودھمپور محمد سید خان نے آج جموں و کشمیر پولیس ، ایس کے پی اے ، رضا کار ہوم گارڈز ، این سی سی دستوں کے شاندار مارچ پاسٹ میں سلامی لی ۔ فل ڈریس ریہرسل کا آغاز قومی پرچم لہرانے کے ساتھ ہوا جس کے بعد قومی ترانہ گایا گیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی نے آنے والے یومِ آزادی کے موقع پر شرکاء کو بالخصوص عوام الناس کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے طویل جدو جہد آزادی کے دوران قومی ہیروز کی قربانیوں کو یاد کیا اور کہا کہ یومِ آزادی نہ صرف ایک قومی دن ہے بلکہ ایک ایسا دن ہے جو تنوع کے ہمارے ملک کو ایک قوم میں باندھ دیتا ہے ۔
ریاسی میں ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالستار قومی پرچم لہرایا اور جموں و کشمیر پولیس ،سی آر پی ایف ، آئی آر پی ، جے کے ہوم گارڈز ، این سی سی کی جانب سے پیش کئے گئے شاندار مارچ پاسٹ پر سلامی لی ۔ اے ڈی سی نے یومِ جمہوریہ کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ہندوستانی آئین کا جمہوری دنیا میں ایک منفرد مقام ہے ۔ انہوں نے برطانوی راج سے آزادی کے حصول کیلئے آزادی پسندوں کی قربانیوں کو بھی یاد کیا ۔










