انتظامیہ کو ابھی تک پراپرٹی ٹیکس نہیں لگانا چاہیے تھا: الطاف بخاری
سری نگر//اپنی پارٹی کے صدرسید الطاف بخاری نے بدھ کو وعدہ کیا کہ اگر ان کی پارٹی برسراقتدار آئی تو جموں و کشمیر انتظامیہ کے ایسے تمام فیصلوں کو واپس لے لیں گے جو عوام کے مفاد میں نہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ وقت آگیا ہے کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو حکومت منتخب کرنے کا حق دیا جائے۔جے کے این ایس کے مطابق پارٹی کے تیسرے یوم تاسیس کے موقع پر یہاں ایک تقریب کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے، اپنی پارٹی کے صدرسید الطاف بخاری نے کہا کہ اگر ان کی پارٹی جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے بعد حکومت بناتی ہے،تو جائیداد ٹیکس کے نفاذ جیسے فیصلے کو تبدیل کر دیا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ بلدیات کو ترقیاتی کاموں کیلئے رقم کی ضرورت ہے لیکن انتظامیہ کو ابھی تک پراپرٹی ٹیکس نہیں لگانا چاہیے تھا۔ الطاف بخاری نے کہا کہ انتظامیہ کو جموں وکشمیرمیں معاشی صورتحال کے بہتر ہونے کا انتظار کرنا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ اگر انہوں نے اس فیصلے کو منسوخ نہیں کیا تو پھر الیکشن کے بعد اقتدار میں آنے کے بعد جب بھی ایسا ہوا، ایسے تمام فیصلے جو جموں و کشمیر کے عوام کے مفاد میں نہیں ہیں،کو بدلاجائے گا۔الطاف بخاری کاکہناتھاکہ میں عوام سے وعدہ کرتا ہوں کہ ہم شرمندہ نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی انتخابات کیلئے تیار ہے اور جمہوریت میں لوگوں کو اپنی حکومت منتخب کرنے کا حق حاصل ہے۔ اپنی پارٹی کے صدر نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو یہ حق دیا جائے اور اس مسئلے کو اٹھانے کی ہماری کوششیں یہاں ہوں یا دہلی میں جاری رہیں گی۔ جموں و کشمیر سروسز سلیکشن بورڈ (جے کے ایس ایس بی) کے خلاف ملازمت کے خواہشمندوں کے احتجاج کے معاملے پر، الطاف بخاری نے کہا کہ ان کی پارٹی ان کی مکمل حمایت کرتی ہے اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے اپیل کی کہ وہ فرم APTECH کا کنٹریکٹ منسوخ کر کے مختلف ملازمتوں کی بھرتی کیلئے تحریری ٹیسٹ کرائیں۔ پوانہوں نے کہاکہ ہولی کے دن، براہ کرم ان نوجوانوں کی زندگیوں میں رنگ بھریں، اور کنٹریکٹ منسوخ کریں،اور ان اہلکاروں کے خلاف کارروائی کریں جنہوں نےAPTECHکو کنٹریکٹ دیا ۔










