لوگوں نے امن اور ترقی پر توجہ مرکوز کرکے گولیوں کو مسترد کیاا اور بیلٹ کا انتخاب ہوا / جے پی نڈا
سرینگر// جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات پرامن طریقے سے اور بغیر کسی تشدد کے منعقد ہو رہے ہیں کی بات کرتے ہوئے بی جے پی کے صدر جے پی نڈا نے کہا کہ لوگوں نے امن اور ترقی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے گولیوں کو مسترد کرکے بیلٹ کا انتخاب کیا ہے۔سی این آئی کے مطابق جموں میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے صدر جے پی نڈا نے کہا کہ کشمیر کے نوجوان قومی دھارے میں شامل ہوئے ہیں اور انہوں نے دہشت گردی اور تشدد کو مسترد کر دیا ہے۔انہوں نے کہا ’’یہ ایک تاریخی موقع ہے جب جموں و کشمیر کے لوگوں نے گولیوں کو مسترد کر دیا ہے اور بیلٹ کے راستے کا انتخاب کیا ہے۔ انہوں نے گولیوں کا مناسب جواب دیا ہے۔ ‘‘ جاری انتخابات میں پارٹی امیدواروں کے حق میں مہم چلانے جموں پہنچنے والے نڈا نے کہا’’پولنگ (پہلے دو مرحلوں میں) پرامن طریقے سے گزر گئی۔ پچھلے انتخابات کے برعکس، کوئی تشدد نہیں ہوا، فائرنگ نہیں ہوئی، کوئی دہشت گردانہ حملہ نہیں ہوا‘‘۔انہوں نے انتخابات کو جموں و کشمیر میں امن اور ترقی کی جیت قرار دیا۔نڈا نے کہا ’’ پہلے دو مرحلوں میں ہونے والی پولنگ نے ظاہر کیا ہے کہ جموں و کشمیر کے لوگ امن، استحکام اور ترقی چاہتے ہیں۔ ہم اس الیکشن کو اس طرح دیکھ رہے ہیں۔ ‘‘ قومی دھارے میں شامل ہونے کیلئے یونین ٹیریٹری کے نوجوانوں کی تعریف کرتے ہوئے، نڈا نے کہا’’انہوں نے ہتھیار چھوڑ دیے ہیں اور امن کا راستہ چنا ہے۔ عوام نے بھی ترقی کے حق میں ووٹ دیا ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے نوجوانوں نے دہشت گردی کو مسترد کر دیا ہے۔نیشنل کانفرنس ،پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی اور کانگریس کو جموں و کشمیر میں تشدد اور خونریزی کے دور کو بحال کرنے کی کوشش کرنے پر تنقید کرتے ہوئے، انہوں نے ان جماعتوں پر ہندوستان مخالف عناصر کی حمایت کا الزام لگایا۔نڈا نے کہا ’’ وہ ان کارکنوں کی حمایت کر رہے ہیں جو ملک کے خلاف کام کر رہے ہیں۔ این سی کے منشور میں کہا گیا ہے کہ وہ دہشت گردوں کو (جیلوں سے) رہا کرے گا، سرحد پار تجارت دوبارہ شروع کرے گا اور پاکستان کے ساتھ بات چیت کرے گا۔ اس طرح این سی بھارت مخالف طاقتوں کی حمایت کر رہی ہے اور کانگریس اس کی حمایت کر رہی ہے۔ ‘‘ جموں و کشمیر انتخابات کیلئے این سی کانگریس اتحاد پر تنقید کرتے ہوئے، انہوں نے الزام لگایا کہ دونوں جماعتوں نے ایک سیاسی معاہدہ کیا ہے۔اسمبلی انتخابات کی نگرانی کے لیے مختلف ممالک کے مشنوں کے سربراہان کے دورے کا حوالہ دیتے ہوئے، نڈا نے کہا’’16 ممالک کے سفیروں کے سربراہان نے انتخابات کا مشاہدہ کرنے کیلئے کشمیر کا دورہ کیا۔ انہوں نے امن و امان پر قابو پایا اور دیکھا کہ کس طرح لوگوں نے انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے‘‘۔انہوں نے کہا ’’یہ ایک تاریخی موقع ہے۔ لوگوں نے گولیوں کو مسترد کر کے بیلٹ کا انتخاب کیا۔ انہوں نے دہشت گردی کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔ انہوں نے امن اور ترقی کو ووٹ دیا ہے‘‘۔










