سری نگر/ /جموںوکشمیر کو یونیورسل ہیلتھ کوریج ڈے 2022 تقریب میں آیوشمان بھارت ہیلتھ اکائونٹ آئی ڈی جنریشن زُمرے میں پہلا اور ٹیلی کنسلٹیشن زُمرے میں دوسرا اَنعام دیا گیا ہے جو ایونٹ10 اور 11؍ دسمبر کو بین الاقوامی کوآپریشن اور کنونشن سینٹر وارانسی اُترپردیش میں منایا جارہاہے ۔یونیورسل ہیلتھ کوریج ڈے ہر برس یونیورسل ہیلتھ کوریج کی اہمیت کو یاد دِلانے کے لئے منایا جاتا ہے جس کا مقصد معیاری ہیلتھ کیئر کو بغیر کسی مالی پریشانی کے لوگوں کے قریب تر کرنا ہے۔تقریب میں گورنر یوپی محترمہ آنندی بین پٹیل ، مرکزی وزیر صحت اور خاندانی بہبود منسکھ منڈاویہ ، مختلف ریاستوں اور یوٹیز کے وزیر صحت ، وزارتِ صحت و خاندانی بہبود ،ریاستوں ، یوٹیز اور ترقیاتی شراکت داروں کے سینئر اَفسران نے عملی طور پر شرکت کی۔سٹیٹ نوڈل آفیسر این ایچ ایم ڈاکٹر محمد شفیع کوکا نے تقریب میں شرکت کی اور مرکزی وزیر صحت سے ایوارڈ حاصل کئے جنہوں نے ہیلتھ کیئر کی فراہمی کے نظام میں سنگ میل حاصل کرنے کے لئے ذاتی طور پر جموں وکشمیر یوٹی کو مبارک باد دی۔سیکرٹری صحت و طبی تعلیم بھوپندر کمار نے کہا کہ جموںوکشمیر ملک میں صحت کی فراہمی کے بہترین ماڈل کو حاصل کرنے کے لئے تیار ہے جو کہ صحت کے اِشاریوں میں بڑی بہتری سے ظاہر ہوتا ہے۔اُنہوں نے آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن جموںوکشمیر کے اَفسران کے کردار کی بھی سراہنا کی تاکہ اِس مشن کے اِس طرح کے مضبوط عمل آوری کے لئے جو حال ہی میں جموںوکشمیر میں شروع کیا گیا ہے۔اے بی ڈی ایم ہیلتھ کیئر کی بہتر اور بغیر پریشانی ترسیل کے لئے ایک گیم چینجرہوگا۔










