جموں وکشمیر ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن نے اِنڈیا فیشن ٹیکس2023نئی دہلی میں شرکت کی

تقریب میں’’جموںوکشمیر پویلین‘‘سب سے زیادہ توجہ کا مرکز رہا

جموں//جموںں و کشمیر ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن (جے کے ٹی پی او) نے محکمہ صنعت و حرفت کے زیر اہتمام اِنڈیا فیشن ٹیکس 2023نئی دہلی تین روزہ ’ ایگزبیشن کم ریورس بائیر ۔سیلرز میٹ‘ میں شرکت کی جس میں امریکہ ، یورپی یونین، سکینڈ ینیویا ، برطانیہ ، آسٹریلیا، جاپان ، مشرق وسطیٰ ، ویت نام ، سری لنکا اور دیگرڈومسٹک بائیرز اور سورسنگ ایجنٹ جیسے ممالک کے زائد اَز 200 بین الاقوامی بائیرز نے شرکت کی ۔ پرنسپل سیکرٹری صنعت و حرفت پرشانت گوئیل کی ہدایت پر اور منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ٹی پی او خالد جہانگیر کی مجموعی نگرانی میں جموںں و کشمیر ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن (جے کے ٹی پی او) نے 30 نمائش کنندگان کے ساتھ جے اینڈ کے پویلین قائم کیا۔اِس تقریب کا اِنعقاد اون اینڈ وولن ایکسپورٹ پروموشن کونسل ( ڈبلیو ڈبلیو اِی پی سی ) نے پاور لوم ڈیولپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ پروموشن کونسل ( پی ڈی اِی ایکس سی آئی ایل) کے اِشتراک سے مرکزی وزارتِ ٹیکسٹائل اوروزارتِ صنعت و حرفت کے زیر اہتمام کیا تھا۔اِس تقریب میں اونی تجارتی سامان کی وسیع رینج کی نمائش کی گئی جس میں سوت اور کپڑے کے ملبوسات ، کپڑے کے بنے ہوئے کپڑے ، ہوزری کا سامان، پسمینہ شال یا سٹول ، سکارف ، مفلر ، کمبل ، قالین ، بلیزر اور گھریلو ٹیکسٹائل جو اِنڈین بُنکروں اور کاریگروں نے تیا ر کئے تھے۔جموںوکشمیر کے نمائش کنند گان نے منفرد اور عالمی شہرت یافتہ ہینڈ لوم مصنوعات کی نمائش کی جس میں جی آئی ٹیگ شدہ مصنوعات جیسے کانی شال، سٹول ، پشمینہ شال ، چین سلائی ، ریشمی قالین وغیرہ جموںوکشمیر کی ہیں۔ اِس ایگزبیشن نے ممکنہ کلائنٹس سے نیٹ ورک اور بزنس لیڈز بنانے ، حقیقی ضروریات ، معیار ، بین الاقوامی منڈیوں میں فیشن کے نئے رجحانات کو سمجھنے کے مواقع فراہم کئے تاکہ وہ عالمی سطح پر مقابلہ کرسکیں اور بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرسکیں۔اِس تقریب میں بیرون ملک مقیم بائیرز ، سورسنگ ایجنٹوں خریداروں کے ساتھ کاروبار ی ملاقاتیں ، نئی مصنوعات کا آغاز اور خصوصی فیشن شو دیکھا گیا۔ جموںوکشمیر کی مصنوعات بالخصوص پشمینہ اور کانی شال فیشن شو میں خاص توجہ کا مرکز تھیں۔اِس تقریب کے دوران جموںں و کشمیر ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن (جے کے ٹی پی او) اور او این ڈی سی کی جانب سے جے اینڈ کے شرکت کرنے والے نمائش کنندگان کے لئے اوپن نیٹ ورک فار ڈیجیٹل کامرس ( او این ڈی سی ) پر آن بورڈنگ کے لئے ایک ڈرائیوکا بھی اہتمام کیا گیا۔او این ڈی سی کے سیلر پارٹنر مائی سٹور نے اَپنے پلیٹ فارم پر نمائش کنندگان اور بیچنے والوں کی بورڈنگ کے موقعہ پر مدد کی جس سے وہ او این ڈی سی نیٹ ورک پر اَپنی مصنوعات فروخت کرسکتے ہیں۔