سری نگر//جموں وکشمیر حکومت ہیلتھ کیئر کی فراہمی کا ایک مضبوط نظام قائم کرنے اور ہیومن ریسورس مینجمنٹ پر توجہ مرکوز کرتی ہے جو جموں وکشمیر کے عوام کو مؤثر ہیلتھ کے لئے ضروری ہے ۔کووِڈ۔19 وَبائی مرض کے دوران جب ملک میں سب کچھ ٹھپ ہو گیا تھا ۔ وہ صحت کا نظام اور اس کے مخلص عملے کے اَرکان کے ساتھ فرنٹ لائن ورکرس تھے جنہوں نے وائرس سے متاثرہ مریضوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لئے چوبیس گھنٹے کام کیا۔وَبائی مرض کے دوران مستقل اور وقف ڈیوٹی کے ساتھ عملے کے ممبران جیسے میڈیکل ، پیرا میڈیکل ، ٹیکنیکل ، منسٹریل اور دیگر متعلقہ معاون عملے کے حوصلے کو بڑھانا پڑا۔کیرئیر میں ترقیوں کے حوالے سے ان ملازمین کی خدمات کے مسائل کا بروقت حل کرنا وقت کی اہم ضرورت تھی۔اِس کے پس منظر میں جے اینڈ ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر سروس کے اپڈیٹیڈ سروس ریکروٹمنٹ رولز کی عدم دستیابی سے متعلق ایک بنیادی مسئلہ جس نے موجودہ عملے کے اَرکان کو گذشتہ زائد تین دہائیوں سے پروموشن حاصل کرنے کے ان کے حقوق سے روکا تھا ۔ فاسٹ ٹریک بنیادوں پر حل کیا گیا۔اِس اقدام نے عملے کے اَرکان (منسٹریل / پیرا میڈیکس)کے جمود کو دور کرنے کی راہ ہموار کی اور اَپ ڈیٹ کردہ بھرتی قوانین میں تعلیمی اور تکنیکی قابلیت کا ایک نیا سلسلہ بھی متعارف کیا۔ملازمین کے موجودہ زمروں کی تازہ کاری شدہ کیڈر کے ساتھ نئی تخلیق شدہ/ اپ گریڈ شدہ اسامیاں یقینی طور پر ایسے تمام افراد کے لئے روزگار کے مواقع اور کیریئر کی ترقی کی جانب ایک قدم آگے بڑھے گی ۔ان سروس افرادی قوت جن کے حوصلے پرانے بھرتی قوانین میں غیر متعینہ کیریئر کی ترقی کی وجہ سے پست تھے۔ان رولز کے جاری ہونے سے محکمہ صحت وطبی تعلیم ایک ماہ کے ریکارڈ مدت میں مختلف زمروں سے تعلق رکھنے والے ان سروس ملازمین کی 1093 اسامیوں پر ترقیاںدینے میں کامیاب ہو گیا ہے۔اِس مقصد کے لئے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹیوں ( ڈی پی سیز) کے اِنعقاد کا عمل اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کہ بیک لاگ پوزیشن صاف نہیں ہوجاتی ۔ اِس کے علاوہ صحت و طبی تعلیم محکمہ کے دیگر ماتحت وِنگوں جیسے جموںوکشمیر یوٹی کے گورنمنٹ میڈیکل کالج ، گورنمنٹ ڈینٹل کالج اور محکمہ آیوش میں بھی باقاعدہ ڈی پی سیز کا اِنعقاد کیا جارہا ہے۔محکمہ صحت و طبی تعلیم ایسے تمام ملازمین کے لئے نیک تمنائوں کا اِظہار کرتا ہے جن کو حال ہی میں ترقی دی گئی / ریگولرائز کیا گیا ہے بشمول وہ لوگ جن کے معاملات پر محکمہ کی طرف سے اعلیٰ ذمہ داریوں کے ساتھ نئے عہدوں کو سنبھالنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر غور کیا جارہا ہے اور اِس بات کو یقینی بنائے گا کہ بہتر ہیلتھ کیئر کی خدمات کی فراہمی کے لئے توقعات کی مطلوبہ سطح حاصل کی جائے۔
لفٹینٹ گورنر نے انڈور اسٹیڈیم کو مڑھ اور جوڑیاں کے نوجوانوں کیلئے وقف کیا
ممدانی کی صدر ٹرمپ پر حملہ کی مذمت
فائرنگ واقعہ کا ایران جنگ سے کوئی تعلق نہیں:ٹرمپ
عباس عراقچی ایک بار پھر پاکستان آئیں گے : ایرانی میڈیا
ٹرمپ اور ایپسٹین سے متعلق ویڈیوز عمارت پر دکھائے گئے
چیٹ جے پی ٹی کے سربراہ کی معذرت خواہی
مالی میں بڑا سانحہ، وزیر دفاع حملے میں مارے گئے
اسرائیلی فوجیوں کی خودکشی میں اضافہ، اپریل میں 8 نے موت کو گلے لگا لیا
وائٹ ہاؤس میں تقریب کے دوران فائرنگ سے افراتفری
آر ایس چیئرمین نے اے اے پی کے 7 ممبران پارلیمنٹ کا بی جے پی میں انضمام قبول کیا، راگھو چڈا نے زہریلے کلچر کا حوالہ دیا










