سری نگر// جموں و کشمیر حج کمیٹی نے حج۔ 2025 کے تمام عازمین حج کی جانکاری کے لئے آج مطلع کیا کہ 1,30,300 (صرف ایک لاکھ تیس ہزار اور تین سو)روپے کی ایڈوانس حج رقم جمع کرنے کی آخری تاریخ کو حج کمیٹی آف اِنڈیا ممبئی نے سرکلر نمبر 10 تاریخ 21؍ اکتوبر2024 کے تحت 31 ؍اکتوبر 2024 ء تک توسیع کی ہے۔عارضی طور پر منتخب عازمین حج درخواست فارم (ایچ اے ایف)پیشگی حج رقم جمع کرنے کے بعد سولمن ڈیکلریشن اینڈ انَڈر ٹیکنگ ، پے ان سلپ/ آن لائن رسید کی کاپی، میڈیکل سکریننگ اور فٹنس سر ٹیفکیٹ (ویب سائٹ پر دستیاب فارمیٹ کے مطابق یعنی www.hajcommittee.gov.in)، بین الاقوامی پاسپورٹ کی خود تصدیق شدہ کاپی اور ون پاسپورٹ سائز فوٹو گراف (وائٹ بیک گرائونڈ وین متعلقہ ڈپٹی کمشنروں کے آفس حج سیکشن میں 5 ؍نومبر2024 ء تک جمع کریں۔تاہم ضلع سری نگر کے عارضی طور پر منتخب عازمین مذکورہ دستاویزات کو 5 ؍نومبر 2024 ء تک یا اس سے پہلے براہ راست حج ہاؤس بمنہ سری نگر میں جمع کریں گے۔اِس کے علاوہ تمام منتخب عازمین حج کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ حج کمیٹی آف اِنڈیا کی ویب سائٹ www.hajcommittee.gov.in سے میڈیکل سکریننگ اور فٹنس سر ٹیفکیٹ ڈاؤن لوڈ کریں اور طبی معائینے کے بعد گورنمنٹ میڈیکل آفیسر سے جاری کردہ اسے حاصل کریں۔










