جموں//جموں و کشمیر اِنتظامیہ نے ضلع راجوری کے ایڈیشنل ڈِسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر (اے ڈِی ڈِی سی) راج کمار تھاپا کی شہادت پر گہرے دُکھ کا اِظہار کیا ہے جنہوں نے سرحد پار سے گولہ باری کے دوران مادر وطن کی خدمت کرتے ہوئے اَپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ راج کمار تھاپا ایک نہایت قابل احترام اور فرض شناس آفیسر تھے جنہیں اُن کی دیانتداری، نظم و ضبط اور عوام دوست طرزِ عمل کے لئے جانا جاتا تھا۔ راجوری میں بدھل بحران کے دوران اُن کی خدمات اِنتظامی حوصلے اور عوامی خدمت کی درخشاں مثال ہیں۔ اُنہوں نے بڑھتے ہوئے تنائو، مشکل حالات اور دشوار گزار علاقے کے باوجود راحت رَسانی، اَمن و امان کی بحالی اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار اَدا کیا۔اُن کی قیادت نے آزمائش کی اِس گھڑی میں اُنہیں معاشرے کے تمام طبقوں میں بے پناہ احترام بخشا۔آنجہانی راج کمار تھاپا کی شہادت نہ صرف سول اِنتظامیہ بلکہ پورے جموں و کشمیر کے لئے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ جموںوکشمیر اِنتظامیہ دُکھ کی اِس گھڑی میں شہید راج کمار تھاپاکے اہلِ خانہ کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے اوراُن کی قربانی کو انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ سلام پیش کرتی ہے۔اُن کی خدمات اور قربانیوں کی یاد ہمیشہ عوامی خدمت کے جذبے کو جلا بخشتی رہے گی اور آنے والی نسلوں کے لئے مشعل راہ بنی رہے گی۔
سریندر کمار چودھری نے زبرون پارک میں ’ کشمیر ایکسپو2026‘ کا اِفتتاح کیا
وزیرا علیٰ عمر عبداللہ نے پیرا تیر انداز شیتل دیوی کو ’ورلڈ آرچری پیرا سیریز‘ میں گولڈ میڈیل جیتنے پر مُبارک باد دِی
’جے کے آر اِی آر اے‘ پورٹل میں ’جی آئی ایس پروجیکٹ ٹریکر‘ اور ’غیر رجسٹرڈ پروجیکٹس رِپورٹ‘ کے فیچرز شامل
آرٹیزن آئی ایف ایف جے کے شونے مچائی دھوم ، سیاحوں او رمقامی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا
چیف سیکرٹری نے یوٹی لیول پروجیکٹ مانیٹرنگ گروپ کیلئے لائحہ عمل کا جائزہ لیا
آسام:زمین کے دستاویز ہونے کے باوجود مسلمانوں کے ۷۳مکانات منہدم
دہلی کی آلودگی میں بہتری، مگر 252میں 167دن پی ایم10گزشتہ سال سے بدتر:اجے ماکن
نیٹ پیپر لیک معاملہ پر مظاہرہ کرنے والے طالب علم کو مجسٹریٹ نے بھیجا نوٹس، چیف جسٹس سوریہ کانت کا اظہارِ ناراضگی
دنیا بھر میں تعلیمی اداروں پر حملوں میں ریکارڈ اضافہ، رپورٹ
امریکہ، ایران کے نئے حملوں کے بعد تیل کی قیمت 100ڈالر فی بیرل سے اوپر پہنچ گئی










