2023میں24،JKASافسران کی سبکدوشی یقینی
سری نگر//جموں وکشمیرکی حکومت نے کیلنڈر سال 2023 کے دوران ریٹائر ہونے والے 24 جے کے اے ایس افسران سے کہاہے کہ وہ اپنے ریکارڈ جمع کرائیں تاکہ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کو ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے میں آسانی ہو۔جے کے این ایس کے مطابق جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی سیکرٹری شعیب محمد نائیکو کی طرف سے5اگست 2022کو جاری کردہ نوٹیفکیشن میں لکھاگیاہے کہ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ سال 2023 کے دوران ریٹائر ہونے والے 24 جے کے اے ایس افسران کی تاریخ پیدائش سمیت تمام سروس ریکارڈ درکار ہے تاکہ متعلقہ ڈیپارٹمنٹ مذکورہ 24افسران کی ریٹائرمنٹ کانوٹیفکیشن جاری کرسکے ۔جاری نوٹیفکیشن میں کہاگیاہے کہ ان تفصیلات کی توثیق کرنے کے لیے، افسران کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ ’تاریخ پیدائش سرٹیفکیٹ‘ اور ’سروس بک کے پہلے صفحے‘ کی خود تصدیق شدہ کاپی پیش کریں جس کی تصدیق متعلقہ ڈی ڈی ائو کے ذریعے ای میل ایڈرسserviceection226@gmial.com پرمثبت طور پر 15دنوں کے اندر ای میل کے ذریعے کی جائے۔ تاکہ جموں و کشمیر ایڈمنسٹریٹو سروس کے ارکان کے لئے کیلنڈر سال 2023 کے لیے ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے قابل بنایاجائے۔جی اے ڈی نوٹیفکیشن میں کہا گیاکہ ایسا نہ کرنے کی صورت میں اس محکمے کے پاس دستیاب تفصیلات کو حتمی تصور کیا جائے گا۔جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی نوٹیفکیشن کے مطابق، ، جوJKASافسران2023 میں ریٹائر ہونے والے ہیں، ان میں ابھے رام گپتا ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسرکٹھوعہ، افتخار رسول ہمدانی ڈپٹی سیکریٹری جے کے پبلک سروس کمیشن، انجلی فوتیدار ڈپٹی سکریٹری،؛ چوہدری محمد راشدسپیشل سیکرٹری فلوریکلچر، پارکس اینڈ گارڈنز ڈیپارٹمنٹ ، منظور حسین ایڈیشنل ڈسٹرکٹ دیوکمشنر، شوپیاں، مسعودہ اختر ڈپٹی ڈائریکٹرسماجی بہبود، آئی سی ڈی ایس کشمیر، مشتاق احمد وانی ڈپٹی ڈائریکٹرڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ اینڈ کونسلنگ سینٹر، بڈگام، بابو رام ایڈیشنل سیکریٹری محکمہ زرعی پیداوار، محمد الطاف وانی چیف ایگزیکٹیو آفیسر ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی، کوکرناگ، ارشاد احمد پروگرام آفیسرآئی سی ڈی ایس پروجیکٹ، بڈگام، بشیر احمد بٹ جوائنٹ سیکریٹری جے اینڈ کے اسپورٹس کونسل سری نگر ، معراج الدین وانی ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر کپواڑہ ، کلثوم بدیال سکریٹری محکمہ صنعت و تجارت میں، عبدالسلام میر ڈائریکٹر فوڈ سول سپلائیز اینڈ کنزیومر افیئرزکشمیر، سید مرید حسین شاہ، ایڈیشنل سکریٹری اے آر آئی اینڈ ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ ،شاہدہ پروین پروگرام آفیسر آئی سی ڈی ایس پروجیکٹ ڈوڈہ، ارچنا رینا ڈپٹی سکریٹری محکمہ سماجی بہبود ، ڈویڑنل کمشنر کشمیر کے دفتر میں ریونیو اٹارنی مسعود احمد قاضی،ضمیر احمد ریشو جی اے ڈی میں ایڈجسٹمنٹ کے احکامات کے منتظر، امریش کوتوال ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر ڈوڈہ، رمیش چندر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر جموں، دیویندر پال ڈپٹی کمشنرکمرشل ٹیکس اسٹیٹ ٹیکس (سٹامپس)جموں ،دیواکر کھجوریاڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر سانبہ اور ڈاکٹر راجندر کمار ایڈیشنل سکریٹری محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی شامل ہیں ۔










