PMJAY

جموں وکشمیرمیں AB-PMJAYصحت اسکیم کی عمل آوری

شوپیاں، کولگام اور گاندربل اضلاع میں ہر خاندان کے کم از کم ایک فرد کو گولڈن کارڈفراہم :حکام

سری نگر//آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا اسکیمABPMJAYکی عمل آوری میں کشمیر کے تین اضلاع شوپیاں، کولگام اور گاندربل نے100فیصداشباع یعنیSaturation حاصل کرلی ۔جے کے این ایس کے مطابق حکام نے بتایاہے کہ شوپیاں، کولگام اور گاندربل اضلاع نےAB-PMJAYصحت اسکیم کے تحت 100 فیصد سنترپتیSaturation حاصل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا اسکیم دنیا کی سب سے بڑی ہیلتھ انشورنس اسکیم ہے جس کومرکزی حکومت کی طرف سے مکمل طور پر مالی اعانت فراہم کرتی ہے۔اس اسکیم کے تحت حکومت دوسرے اورتیسرے درجے کے اسپتالوںمیں علاج ومعالجہ کیلئے داخل ہونے کیلئے فی خاندان5 لاکھ روپے کا کور فراہم کرتی ہے۔حکام نے کہاکہ ان تینوں اضلاع نے یہ سنگ میل ضلع انتظامیہ کی مسلسل کوششوں اور ریاستی صحت ایجنسی (SHA) کے ذریعہ منعقدہ خصوصی رجسٹریشن مہم کی وجہ سے حاصل کیا جس کا مقصد ضلع میںABPMJAY صحت اسکیم کے تحت تمام خاندانوں کا احاطہ کرنا تھا۔ریاستی صحت ایجنسی (SHA) کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر نے اس کامیابی کے لیے اضلاع اور ایس ایچ اے کے عہدیداروں کی تعریف کی۔انہوںنے کہاہے کہ اس سے دوسرے اضلاع کو بھی100 فیصد اشباع یعنیSaturation اضلاع کی لسٹ میں شامل ہونے کی ترغیب ملے گی۔ یہ دیکھنا اچھا ہے کہ گولڈن کارڈ کے صد فیصد رجسٹریشن کیلئے ہماری مختلف حکمت عملی کام کر رہی ہے۔چیف ایگزیکٹو افسرSHAکاکہناتھاکہ شوپیاں، کولگام اور گاندربل اضلاع میں ہر خاندان کے کم از کم ایک فرد کو گولڈن کارڈ ملا ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ اسٹیٹ ہیلتھ ایجنسی نے حال ہی میں شہریوں کے لئے ایک شہری دوست سہولت کا آغاز کیا ہے تاکہ وہ اپنے گھروں میں گولڈن کارڈ حاصل کر سکیں۔انہوں نے کہاکہ شہریSetu.pmjay.gov.in ایڈریس پر جائیں اور محکمہ خوراک و سپلائی جموں و کشمیر کی طرف سے جاری کردہ راشن کارڈ کی تفصیلات کیساتھ خود کو اور اپنے اہل خانہ کو رجسٹر کریں اور اپنے گولڈن کارڈ ڈاؤن لوڈ کریں۔حکام نے بتایاکہ یہ پہل اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی ہے کہ تمام شہریوں کو گولڈن کارڈ ملے جو 5 لاکھ روپے کا ہیلتھ انشورنس کور فراہم کرتا ہے۔آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا AB-PMJAY نے حال ہی میں جموں وکشمیر کے شہریوں کو 5 لاکھ مفت علاج فراہم کرنے کا ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔جموں و کشمیر میں آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجناAB-PMJAYصحت اسکیم فہرست میں شامل ہسپتالوں میں تمام رہائشیوں کو ہر سال 5 لاکھ روپے کا ہیلتھ انشورنس کور فراہم کرتی ہے۔ اس اسکیم میں اسپتال میں داخل ہونے سے پہلے کے 3 دن اور اسپتال میں داخل ہونے کے بعد کے 15 دن کے اخراجات بشمول تشخیص اور ادویات شامل ہیں۔