جموں وکشمیرمیں گذشتہ تین برسوں سے کھیلوں کے ماحولیاتی نظام میں نمایاں تبدیلی آئی ہیں۔ مشیر راجیور ائے بھٹناگر
جموں//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بٹھناگر نے جموں یونیورسٹی میں 84 ویں سینئر نیشنل اور انٹر سٹیٹ ٹیبل ٹینس چمپئن شپ کا اعلان کیا ۔ اس عظیم الشان تقریب میں ملک بھر سے ٹیبل ٹینس کے کھلاڑیوں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ جموں و کشمیر پچھلے تین برسوں سے ایک غیر معمولی تبدیلی کا مشاہدہ کر رہا ہے اور ترقی کی کہانی کے ساتھ ساتھ مواقعوں کی عکاسی کرتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یو ٹی حکومت یہاں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو اپ گریڈ کرنے پر اولین توجہ دے رہی ہے اور پچھلے تین برسوں میں عالمی معیار کا کھیلوں کا بنیادی ڈھانچہ قائم کیا گیا ہے تا کہ جموں و کشمیر کے نوجوان کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی سبقت لے سکیں ۔ مشیرموصوف نے کہا ’’ پنچائت کی سطح سے لیکر یو ٹی کی سطح تک جموں اور کشمیر کے طول و عرض میں کھیلوں کی سہولیات قائم کی جا رہی ہیں تا کہ ہمارے نوجوانوں کو قومی اور بین الاقوعامی ایونٹس میں پرفارم کرنے کا بہترین پلیٹ فارم ملے ۔ ‘‘ اُنہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کھیلوں کے پاور ہاوس کے طور پر ابھر رہا ہے اور یہاں سے قومی اور بین الاقوامی شہرت کے حامل کھلاڑی پیدا ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ جموں و کشمیر قومی اور بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کیلئے ترجیحی مقام کے طور پر ابھر رہا ہے اور گلمرگ کھیلوں کا کامیاب اختتام بھی ایسی ہی ایک مثال ہے ۔ مشیر موصوف نے کھیل شعبے میں جموںوکشمیر اِنتظامیہ کے مختلف اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حکومت جموں و کشمیر نے مائی یوتھ مائی پرائیڈ کا منفرد اقدام شروع کیا ہے جس سے جمناسٹک ، فُٹ بال ، ہاکی جوڈو ، یوگا م باکسنگ ، کرکٹ اور دیگر جیسے کھیلوں کی سرگرمیاں پورے جموں وکشمیر میں منعقد کی گئیں ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام کے تحت زائد اَز 50 لاکھ اَفراد نے مختلف کھیلوں کے شعبوں میں حصہ لیا ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ موجودہ ایل جی کی قیادت والی انتظامیہ وِلیج سطح سے کھیلوں کی ترقی کیلئے پُر عزم ہے اور اسی عزم سے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے یہاں کی ہر پنچایت میں کھیل سٹیڈیم کا قیام ممکن بنایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ انتظامیہ نے نئی جاری کردہ جموں و کشمیر سپورٹس پالیسی کے تحت کھیلوں کے افراد کیلئے ملازمت میں ریزرویشن کو بھی منظوری دی ہے ۔ اس موقعہ پر مشیر راجیور رائے بھٹناگر نے بھی منتظمین کی اس بڑے ایونٹ کو منعقد کرنے کی کوششوں کی تعریف کی اور کھلاڑیوں کی لگن اور محنت کی سراہنا کی ۔ انہوں نے ایک صحت مند اور تندرست قوم کی تعمیر میں کھیلوں کی اہمیت پر زور دیا اور ہر ایک کو کسی نہ کسی قسم کی جسمانی سرگرمی کرنے کی ترغیب دی ۔ مشیر موصوف نے ٹیبل ٹینس فیڈریشن آف انڈیا ( ٹی ٹی ایف آئی ) کو جموں و کشمیر کے یو ٹی کو یہ بڑا ایونٹ منعقد کرنے پر سراہا ۔ انہوں نے جموں و کشمیر کی حکومت کی طرف سے ملک بھر سے آنے والے تمام شرکاء اور دیگر متعلقین کو ہر لحاظ سے ہر طرح کی مدد اور تعاون کا یقین دلایا ۔ انہوں نے جموں و کشمیر ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کی اس طرح کی میگا ایونٹ کے انعقاد میں انتھک کوششوں کی بھی تعریف کی ۔ اِس موقعہ پر سیکرٹری یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس سرمد حفیظ نے اَپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کے وسیع پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور اتنے بڑے ایونٹ کے انعقاد میں جے اینڈ کے ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن پر اعتماد کرنے پر ٹی ٹی ایف آئی کی تعریف کی ۔ انہوں نے جموں و کشمیر یو ٹی میں بین الاقوامی سطح کی چمپئن شپ کے انعقاد کیلئے بھی کہا جس سے نہ صرف کھیل کو فروغ ملے گا بلکہ اس جگہ سے پوری دُنیا کو محبت کا پیغام بھی ملے گا ۔ الٹیمیٹ ٹیبل ٹینس ( یو ٹی ٹی ) کی چیئر پرسن ویتا دانی نے اپنی تقریر میں یقین دلایا کہ یو ٹی ٹی ملک میں ٹیبل ٹینس کھیل کو فروغ دینا جاری رکھے گا ۔ سیکرٹری ٹی ٹی ایف آئی کملیش مہتا نے اپنے خطاب میں شرکاء کا خیر مقدم کیا اور اس ایونٹ کے انعقاد کیلئے جے اینڈ کے ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کی بھی تعریف کی ۔ واضح رہے کہ اس میگا ایونٹ میںزائد اَز 900 سے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں ملک بھر سے 34 مرد اور 32 خواتین ٹیمیں شامل ہیں ۔










