جموں / /ہندوستان کے الیکشن کمیشن نے کشمیری تارکین وطن کی تصویری انتخابی فہرستوں کی سپیشل سمری رویژن کیلئے جموں ، اودھم پور اور دہلی میں ایک ایک ای آر او ایس ( مائیگرنٹ ) کو مقرر کیا ہے ۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے یکم اکتوبر 2022 کے حوالے سے تصویری انتخابی فہرستوں کی خصوصی سمری نظر ثانی کا حکم دیا ہے جس میں جموں و کشمیر کے یو ٹی میں 15 ستمبر 2022 سے 25 اکتوبر 2022 تک جے اینڈ کے یو ٹی کیلئے اہلیت کی تاریخ ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر ریلیف جموں کو جموں میں اے ای آر او مقرر کیا گیا ہے جبکہ کلکٹر لینڈ ایکوزیشن ناردرن ریلوے اودھمپور /ریاسی کو اودھم پور میں اے ای آر او اور ڈپٹی ڈائریکٹر ہارٹیکلچر پلاننگ اینڈ مارکیٹنگ کو کشمیری مہاجرین کو سہولت فراہم کرنے کیلئے دہلی میں ریذیڈنٹ کمشنر جے کے ہاوس 5 پرتھوی راج روڈ کے دفتر سے کام کرنے کیلئے مقرر کیا گیا ہے ۔ تمام تارکین وطن جن کی عمر یکم اکتوبر 2022 کو 18 سال یا اس سے زیادہ ہے وہ نئے ووٹرز کے اندراج کیلئے استعمال ہونے والے فارم نمبر 6 ، اعتراضات کیلئے استعمال ہونے والے فارم نمبر 7 کو داخل کر کے اپنے اپنے حلقے کی انتخابی فہرستوں میں اپنا نام درج کروا سکتے ہیں ۔ موجودہ انتخابی فہرست میں نام کو شامل کرنے /مٹانے کیلئے تجویز کردہ فارم 8 متعدد مقاصد کیلئے استعمال کیا جاتا ہے یعنی فہرست میں کسی بھی تفصیلات کی تصحیح، رہائش کی منتقلی ( حلقہ کے اندر یا باہر ) ، ای پی آئی سی کی تبدیلی اور معذور شخص کی نشاندہی اور موجودہ ووٹرز کے آدھار نمبر کو حاصل کرنے کیلئے استعمال ہونے والا فارم 6 بی فارم /ڈرافٹ انتخابی فہرست اے ای آر او ( مائیگرنٹ ) کے دفتر سے حاصل کی جا سکتی ہے یا ویب سائٹ www.ceojk.nic.in سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے ۔ واضح رہے کہ عوامی نمائندگی ایکٹ 1950 کے تحت دو جگہوں پر بطور ووٹر رجسٹریشن جرم ہے ۔ دعوے اور اعتراضات آن لائن اور آف لائن دونوں طریقوں سے پُر کئے جا سکتے ہیں ۔ دعوے /اعتراضات کی آن لائن فائلنگ کیلئے www.nvsp.in پر لاگ آن کر سکتے ہیں یا ووٹر ہیلپ لائن ایپ ( وی ایچ اے ) ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں ۔ آف لائن موڈ کیلئے متعلقہ بی ایل او /اے ای آر او /ای آر او سے رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔










