سری نگر//جل شکتی محکمہ جموں و کشمیر نے جل جیون مشن (جے جے ایم) 2.0 کے تحت اپنے جامع عمل آوری اور اِصلاحاتی منصوبہ (سی آئی آر پی)کو حتمی شکل دی ہے جس میں جاری واٹر سپلائی سکیموں کی بروقت تکمیل اوریونین ٹیریٹری کے علاقے کی دیہی آبادی کوپینے کے قابل اور دیرپا پانی کی خدمات کو یقینی بنانے کے تئیں اَپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔جامع عمل آوری اور اِصلاحاتی منصوبہ (سی آئی آر پی) ایک سٹریٹجک، ٹائم باؤنڈ آپریشنل فریم ورک ہے جو یوٹی نے بنایا ہے جس میں جے جے ایم 2.0 کے لئے سکیم کے مطابق تکمیل کی ٹائم لائنز، مالیاتی مختص، اِصلاحات کے وعدے اور گورننس کے اہم مراحل بتائے گئے ہیں۔جامع عمل آوری اور اِصلاحاتی منصوبہ (سی آئی آر پی)جموںوکشمیر میں جے جے ایم 2.0 کی عمل آوری کے لئے ایک جامع لائحہ عمل فراہم کرتا ہے جس میں سکیموں کی بروقت تکمیل ، بہتر خدماتی فراہمی ، آپریشن اور دیکھ ریکھ،ذرائع کی دیرپائی ، پانی کے معیار اور اِدارہ جاتی اِصلاحات پر زور دیا گیا ہے۔ سی آئی آر پی کے ایک حصے کے طور پر جموں و کشمیر نے عہد کیا ہے کہ تمام نئی سکیمیں قومی جل جیون مشن (این جے جے ایم) کی جانب سے مقرر کردہ حدِ مدت کے اندر مکمل کی جائیں گی۔ یہ عہد محکمہ کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ پینے کے پانی کی فراہمی کی سکیموں کی عمل آوری میں وقت کی پابندی کو یقینی بنایا جائے اور تاخیر سے گریز کیا جائے۔رِی ٹروفٹنگ سکیمیںیونین ٹیریٹری کے وسائل سے مکمل کی جائیں گی جس سے موجودہ بنیادی ڈھانچے کے بہترین اِستعمال کو یقینی بنایا جائے گا اور رورل واٹر سپلائی سکیموں کی فعالیت اور خدماتی فراہمی کو مستحکم کیا جائے گا۔عمل آوری کے عمل کو آسان بنانے کے لئے جموں و کشمیر کے پی ایچ اِی ڈویژنوں کو 128 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں جن میں مرکزی حصہ کے طور پر 116 کروڑ روپے اور ریاستی/ یوٹی حصص کے طور پر 12 کروڑ روپے شامل ہیں۔ متعلقہ ڈویژنوں کی جانب سے اہل کاموں کی اَدائیگیوں کے اجرأ کا عمل بھی شروع کیاگیا ہے۔جامع عمل آوری اور اِصلاحاتی منصوبہ (سی آئی آر پی) کو حتمی شکل دینا جموں و کشمیر میں جے جے ایم 2.0 کی مؤثرعمل آوری کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ یہ منصوبہ محض بنیادی ڈھانچے کی تعمیر سے آگے بڑھ کر، یقینی، دیرپا، قابل اعتماد اور معیاری پینے کے پانی کی خدمات کی طرف بڑھنے پر نئے سرے سے زور دیتا ہے جبکہ جوابدہی، بروقت عمل درآمد اور وسائل کے مؤثر اِستعمال کو یقینی بناتا ہے۔جل شکتی محکمہ جے جے ایم 2.0 کے مقاصد کو حاصل کرنے اور یونین ٹیرٰٹری میں دیہی پینے کے پانی کی خدمات کی فراہمی کو مضبوط بنانے کے لئے قومی جل جیون مشن، فیلڈ فارمیشنز، پنچایتی راج اِداروں اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ قریبی تال میل میں کام کرنے کے لئے پُر عزم ہے۔اِصلاحاتی منصوبہ جے جے ایم۔2.0 آئی ایم آئی ایس ڈیش بورڈ پر شراکت داروں کی رسائی کے لئے بہ آسانی دستیاب ہے۔
آسام:زمین کے دستاویز ہونے کے باوجود مسلمانوں کے ۷۳مکانات منہدم
دہلی کی آلودگی میں بہتری، مگر 252میں 167دن پی ایم10گزشتہ سال سے بدتر:اجے ماکن
نیٹ پیپر لیک معاملہ پر مظاہرہ کرنے والے طالب علم کو مجسٹریٹ نے بھیجا نوٹس، چیف جسٹس سوریہ کانت کا اظہارِ ناراضگی
دنیا بھر میں تعلیمی اداروں پر حملوں میں ریکارڈ اضافہ، رپورٹ
امریکہ، ایران کے نئے حملوں کے بعد تیل کی قیمت 100ڈالر فی بیرل سے اوپر پہنچ گئی
اسرائیلی کارروائیوں سے پائیدار امن کے امکانات کو خطرہ:نیوزی لینڈ
نابالغوں کے سوشل میڈیا استعمال پر حفاظتی اقدامات کا معاملہ
ایف ڈی اے جموں و کشمیر کی جانب سے لیبلنگ اور پیکجنگ کی جانچ پڑتال
بینک یونینوں کی ہڑتال آج سے بینکوں کا کام جزوی طور متاثر ہوگا
کشمیر میں فلموں کی شوٹنگ سے روزگار کے نئے مواقع










