جاوید ڈار نے پدگام پورہ ، آلوپورہ میں ایگریکلچر فارموں کا دورہ کیا

جاوید ڈار نے پدگام پورہ ، آلوپورہ میں ایگریکلچر فارموں کا دورہ کیا

سرینگر//وزیر برائے براعت ، دیہی ترقی اور پنچائتی راج مسٹر جاوید احمد ڈار نے آلوپورہ اور پدگام پورہ ایگریکلچر فارمز کے کام کاج کا جائیزہ لینے کیلئے وہاں کا دورہ کیا ۔ اس دورے کے دوران وزیر نے سرکاری زیر انتظام زمین میں کی جانے وال سرگرمیوں کا تفصیلی جائیزہ لیا اور زرعی پیداوار اور بیج کے معیار کو بڑھانے کیلئے کی جانے والی مستقل کوششوں کی تعریف کی ۔ انہوں نے فارم انفراسٹرکچر اور پائیدار کاشتکاری کے طریقوں کی ترقی میں محکمہ زراعت کی کوششوں کی تعریف کی جو کہ کاشتکاروں کی آمدنی اور خود انحصاری کو فروغ دینے کیلئے اہم ہیں ۔ وزیر نے افسران اور مقامی کسانوں کے ساتھ بات چیت کی جس میں مختلف قسم کے فارم کی ترقی اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے اقدامات پر رائے طلب کی گئی ۔ انہوں نے کاشتکاری کے بہترین طریقوں کی تحقیق کو اپنانے کا جائیزہ لیا جس میں مقامی کاشتکاروں کیلئے فارم اور مناسب روابط اور توسیع کی خدمت کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔ اس موقع پر ایم ایل اے زینپورہ شوکت حسین گنائی اور ایم ایل اے شوپیاں شبیر احمد کلے نے وزیر کو سیریکلچر اراضی کے تجاوزات کو ختم کرنے اور اس کے مناسب استعمال ، الوپورہ فارم کی ترقی ، سیب اور دیگر فصلوں کو انشورنس کوور کی فراہمی ، سڑکوں کی میکڈمائیزیشن وغیرہ کے معاملات سے آگاہ کیا ۔ وزیر نے لوگوں کے ترقیاتی تقاضوں اور شکایات کو سُنا اور یقین دلایا کہ حکومت اس شعبے کی جامع ترقی کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے ۔ وزیر کے ہمراہ ایم ایل اے راجپورہ اور چھان پورہ ، ڈپٹی کمشنر شوپیاں ، ڈپٹی کمشنر پلوامہ ، ڈائریکٹر ایگریکلچر کشمیر ، اے ڈی ڈی سی شوپیاں ، اے ڈی سی شوپیاں ، جے ڈی آئی ایگریکلچر اور دیگر متعلقہ حکام بھی تھے ۔