تقریباً 5 لاکھ نوجوانوں کیلئے روز گار پیدا کرنے کا ہدف طے کریں ۔ چیف سیکرٹری کی بنکوں کو ہدایت

محکموں سے اگلے مہینے میں ایک میگا ایمپلایمنٹ مہم چلانے کیلئے کہا

سرینگر//چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے بنکوں کیلئے جموں و کشمیر کے نوجوانوں کیلئے تقریباً 5 لاکھ روزگار پیدا کرنے کا ہدف مقرر کیا ۔ انہوں نے بنکوں پر زور دیا کہ وہ اپنی توجہ ترجیحی شعبے کے قرضے پر مرکوز کر کے سماجی طور پر زیادہ قابل عمل بنیں انہوں نے ان سے کہا کہ وہ صرف سبسڈی پر توجہ مرکوز نہ کریں بلکہ فائدہ مند اور پائیدار روز گار پیدا کرنے کا پلیٹ فارم بنیں ۔ ڈاکٹر مہتا یہاں یو ٹی میں سیلف ایمپلایمنٹ اسکیموں کی پیش رفت کا جائیزہ لینے کیلئے ایک میٹنگ میں بول رہے تھے ۔ میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری ایچ اینڈ یو ڈی ڈی ، پرنسپل سیکرٹری ایس ڈی ڈی ، کمشنر سیکرٹری ایل اینڈ ای ، کمشنر سیکرٹری سماجی بہبود ، سیکرٹری قبائلی امور ، سیکرٹری منصوبہ بندی ، سیکرٹری سیاحت اور وائی ایس اینڈ ایس ، سیکرٹری آئی ٹی ، سیکرٹری ثقافت ، سیکرٹری زراعت ، ڈائریکٹر روزگار ، مختلف بنکوں کے نمائندے اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ چیف سیکرٹری نے تمام بنکوں پر زور دیا کہ وہ سیلف ایمپلایمنٹ اسکیموں کو مکمل کرنے کیلئے کام کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد یو ٹی کے ہر بے روز گار نوجوانوں تک پہنچنا اور انہیں مختلف اسکیموں کے تحت پائیدار روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہونا چاہئیے ۔ ڈاکٹر مہتا نے برقرار رکھا کہ ماضی میں روزگار پیدا کرنے اور قرض دینے کے پورے عمل کو تیز رفتار اور شفاف بنانے کے ہر پہلو میں کافی ترقی ہوئی ہے ۔ چیف سیکرٹری نے کاریگروں ، بنکروں اور دیگر پڑھے لکھے افراد کے تناسب کے بارے میں دریافت کیا جو ان کیلئے مختلف اسکیموں میں شامل ہیں ۔ انہوں نے درخواست دہندگان کیلئے مشکلات پیدا بغیر حقیقی رہنما خطوط کے مطابق قرضوں میں توسیع پر زور دیا ۔ انہوں نے قابل عمل اور پائیدار یونٹس بنانے پر بھی زور دیا جو اس کے ہولڈرز کیلئے منافع بخش ہوں ۔ ڈاکٹر مہتا نے متعلقہ محکموں سے یہ بھی کہا کہ وہ ہر ایک بلاک میں ترجیحی طور پر اگلے مہینے میں ایک میگا روز گار مہم چلائیں تا کہ دیہی اور دور دراز علاقوں کے تمام ممکنہ مستفید ہونے والوں میں بیداری پیدا ہو ۔انہوں نے مختلف محکموں کی طرف سے بڑھائی گئی متعلقہ روزگار سکیموں کے تحت ہونے والی پیش رفت اور ان کیلئے پہلے مقرر کردہ اہداف کا بھی جائیزہ لیا ۔ انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ اپنی پیش رفت کا باقاعدگی سے جائیزہ لیں اور اپنے اہداف کو بروقت حاصل کرنے کیلئے فوری اقدامات کریں ۔ میٹنگ میں مزید بتایا گیا کہ لیبر اینڈ ایمپلایمنٹ ایچ اینڈ یو ڈی ، ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈ لوم ، وومن ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے محکموں نے ہزاروں کیسز کو سپانسر کیا ہے ۔