تاشی ربستن نے جموںوکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے 37 ویں

چیف جسٹس کی حیثیت سے اَپنی مدت کار کا آغاز کیا

جموں //جسٹس تاشی ربستن نے آج جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے 37 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے اپنی مدت کار کا آغاز کیا جنہوں نے 27 ؍ستمبر 2024 ء کو اَپنے عہدے کا حلف لیا۔رجسٹرارجنرل جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ شہزاد عظیم، چیف جسٹس کے پرنسپل سیکرٹری ایم کے شرما اور رجسٹری کے افسران اور ملازمین نے چیف جسٹس کا والہانہ اِستقبال کیا۔چیف جسٹس کو ہائی کورٹ کے جموں وِنگ میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، یہ ایک قدیم روایت ہے جو احترام اور وفاداری کی علامت ہے۔ یہ تقریب قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے اور اِنصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے میں چیف جسٹس کے رول کی اہمیت کو اُجاگر کرتی ہے۔