تازہ بارشوں کے بعد مٹی کے تودے گر آنے کا شاخسانہ

تازہ بارشوں کے بعد مٹی کے تودے گر آنے کا شاخسانہ

سرینگر لہہ شاہراہ پر ٹریفک کی آمد رفت بند ، بحالی کا کام جاری

سرینگر // وسطی ضلع گاندربل کے کولن گنڈ میں بارش کی وجہ سے تازہ تودے گرنے کے بعد سرینگرلیہہ شاہراہ پر ٹریفک کی آمد رفت روک دی گئی ۔ سی این آئی کو نمائندے نے گاندربل سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ تازہ بارشوں کے بعد مٹی کے تودے گر آنے کے بعد سرینگر لہہ شاہراہ ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بند کردی گئی ۔ نمائندے نے بتایا کہ کولن گنڈ علاقے میں مٹی کے تودے گرنے کے بعد شاہراہ کو فوری طور پر بند کر دیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ مٹی کے تودے گرنے سے شاہراہ مکمل طور پر بند ہو گئی ہے جبکہ شاہراہ کی بحالی کیلئے افراد اور مشینری کو کام میں لگا دیا گیا ہے۔تاہم شاہ محلہ کلاں کے قریب ایس ایس جی روڈ بلاک کر دی گئی ہے اور ٹریفک کو دوسری لنک روڈ سے موڑ دیا گیا ہے۔انہوں نے ٹریفک کو بحال کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے ۔