بے تاب وادی پہلگام میں ویسٹ بنگال کا سیاح

تصاویر کھینچنے کے دوران دریائے لدر میں ڈوب کر لقمہ اجل

سرینگر// جنوبی کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام کی وادی بے تاب میں ویسٹ بنگال سے تعلق رکھنے والا سیاح تصویر یں لیتے ہوئے نالہ لدر میں ڈوب کر لقمہ اجل بن گیا ۔ سی این آئی کو نمائندے پرویز وانی نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سیاحتی مقام پہلگام کی بے تاب وادی میں ایک غیر مقامی سیاح تصاویر کھینچنے کے دوران دریائے لدر میں ڈوب گیا۔انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کا ایک 56 سالہ سیاح بے تاب وادی پہلگام میں کل دیر رات تصویریں کھینچنے کے دوران دریائے لدر میں ڈوب گیا۔انہوں نے کہا کہ وہاں فوری طور پر بچائو آپریشن شروع کردیا گیا اور سیاح کو بے ہوشی کی حالت میں نکال کر پہلگام کے پرائمری ہیلتھ سینٹر بھیجا گیا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ انہوں ن ے مزید کہا کہ سیاح کی شناخت دیوبروتا گھوش ولد جگناتھ گھوش ساکنہ مغربی بنگال کے بطو رہوئی ہے ۔ پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس معاملہ میں کیس درج کر لی گئی ہے اور تحقیقات جاری ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ طبی لوازمات کی ادائیگی کے بعد سیاح کی نعش آخری رسومات کیلئے لواحقین کے سپرد کر دی گئی ہے ۔