’بی جے پی نے سیاسی مخالفین کے خلاف

جانچ ایجنسیوں کا غلط استعمال کیا‘، کانگریس کا مودی حکومت پر سنگین الزام

سرینگر///کانگریس نے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو سپریم کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد جمعہ کے روز یہ سنگین الزام عائد کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے گزشتہ دس سالوں سے اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف جانچ ایجنسیوں کا غلط استعمال کیا ہے۔وائس آف انڈیا کے مطابق کانگریس نے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو سپریم کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد جمعہ کے روز یہ سنگین الزام عائد کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے گزشتہ دس سالوں سے اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف جانچ ایجنسیوں کا غلط استعمال کیا ہے۔ پارٹی ترجمان اور سوشل میڈیا محکمہ کی چیف سپریا شرینیت نے اس تعلق سے نامہ نگاروں کے ایک سوال پر کہا کہ ’’عوام نے حالیہ لوک سبھا انتخاب میں بدلے کی اس سیاست کا جواب دیا، لیکن یہ حکومت اسے سمجھ نہیں پا رہی ہے۔‘‘دراصل سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز کیجریوال کو آبکاری پالیسی گھوٹالہ سے جڑے بدعنوانی کے معاملے میں ضمانت دے دی۔ جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس اْجول بھوئیاں کی بنچ نے کیجریوال کو دس لاکھ روپے کے مچلکہ اور دو ضمانتی بانڈس پر ضمانت دی ہے۔سپریم کورٹ کے ذریعہ کیجریوال کو ضمانت ملنے کے بعد جب سپریا شرینیت سے نامہ نگاروں نے اس بارے میں سوال کیا تو انھوں نے صاف لفظوں میں کہا کہ ’’میں صرف یہ کہنا چاہتی ہوں کہ سیاسی مخالفین کے خلاف جانچ ایجنسیوں کا غلط استعمال کیا گیا ہے۔ ایسے تمام لوگ ہیں جو بغیر کسی سماعت کے جیلوں میں سڑ رہے ہیں، کیونکہ نریندر مودی اور امت شاہ کو ان کی شکل پسند نہیں ہے۔ عدالتوں کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’جس طرح سے ڈرایا دھمکایا جاتا ہے، بدلے کی سیاست ہو رہی ہے، اس کا جواب عوام نے (لوک سبھا انتخاب میں) دیا ہے۔ بی جے پی کو 240 سیٹ پر لا دیا ہے۔ اس پر بھ آپ کو (حکومت) سمجھ نہیں آرہا ہے۔‘‘