ہم نے یہ ٹیکنالوجی کسی ملک سے حاصل نہیں کی ۔ وزیر خزانہ سیتا رمن
سرینگر//وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا ہے کہ بھارت، دنیا کو ملک ہی میں تیار کی گئی 5 جی ٹیکنالوجی فراہم کرسکتا ہے۔ انھوںنے کہا کہ اب بھارت اْن دیگر ملکوں کو بھی 5 جی ٹیکنالوجیفراہم کرسکتا ہے، جو اِس کے خواہشمند ہیں۔ سی این آئی کے مطابق وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا ہے کہ بھارت میں 5 جی ٹیکنالوجیکو پوری طرح ملک میں ہی تیار کیا گیا ہے۔ محترمہ سیتا رمن نے یہ بات واشنگٹن میں جدیدترین بین الاقوامی مطالعات کیجان ہوپ کنس اسکول کے طلبا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انھوںنے کہا کہ اب بھارت اْن دیگر ملکوں کو بھی 5 جی ٹیکنالوجیفراہم کرسکتا ہے، جو اِس کے خواہشمند ہیں۔ محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ بھارت کی 5جی ٹیکنالوجی،کسی اور ملک سے حاصل نہیں کی گئی۔ یہ ملک کی اپنی تیار کردہ ہے۔ وزیرخزانہ نے کہا کہبھارت میں اچھی حکمرانی کا مقصد ٹیکنالوجی کے استعمال سے حاصل کیا جارہا ہے۔










