ممنوعہ جماعت اسلامیہ کااسمبلی الیکشن میں شرکت کرنا خوش آئیند /فاروق عبداللہ
سرینگر//بھارت کو کثرت میں وحدت والاملک قرا ردیتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ نے جماعت اسلامیہ کے اسمبلی الیکشن میں شرکت کوخوش آئیند قرار دیتے ہوئے کہاکہ ہمیں نفرت عداوت سے دور رہناہوگا ملک او رجموں کشمیر کی ترقی اجتماعیت اور انفرادیت کے لئے اپنی خدمات انجام دینی ہوگی ۔اے پی آئی نیوز کے مطابق این سی کے صدر اور جموںو کشمیرکے سابق وزیراعلی ڈاکٹرفاروق عبداللہ نے سلطان العارفین شیخ حمزہ مخدومی کی زیارت پر حاضری دی جموںو کشمیر کے امن خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کی۔ ا س موقعے پر زررائع ابلاغ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹرفاروق عبداللہ نے جموںوکشمیرمیں اتحاد اتفاق بھائی چارے رواں داری کوقائم دائم رکھنے کی تلقین کرتے ہوئے اس بات پرزور دیاکہ نفرت اور عداوت سے ہمیں دو ررہناہوگا ۔انہوںنے کہاکہ بھارت کثرت میں وحدت والاملک ہے تاہم ملک میں ا س وقت جوافراء تفری کاماحول قائم ہوا ہے ا سے ہمیں دور کرناہوگااو راس کے لئے ہم سب کواپنی خدمات انجام دینی ہوگی ۔آسام میں مسلمانوںکے نکاح سرکاری طور پررجسٹر ہونے او رمسلمانوںکے معاملات میں مداخلت کے سوال کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکچھ نہیں رہے گا سب کچھ بدل جاتاہے اس میں ضرور وقت لگتاہے محبوبہ مفتی کی جانب سے الیکشن حلال اور حرام این سی کی کارستانی کے بیان پرپوچھے گئے سوال کاجواب دیتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ نے کہامیں اس سلسلے میں کچھ نہیںکہوگا تاہم میں پی ڈی پی صدر سے یہ کہتاہوں اپنے راستے پرگامزن ہوتنقید برائے تنقید سے دور رہے یہ جموںو کشمیرکے لئے نیک شگون نہیں ہے ۔










