15اگست کے مباحثہ مقابلے میں فاتح،سند اور35 ہزارروپے کا نقد انعام پیش
ہندوارہ//شمالی کشمیر ہندوارہ کے ایک چھوٹے سے گاوں بٹ پورہ لنگیٹ کے رہنے والے خورشید احمد شاہ کو جموں کشمیر یوٹی کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے15 اگست کو مباحثہ مقابلے میں فاتح قرار دینے کے بعد ایواڈ سے نوازا جو محکمہ ثقافت کی طرف سے جے اینڈ کے اکیڈمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لینگوئیجز (اے اے سی ایل) کے ذریعے منعقد کیا گیا تھا۔جے کے این ایس نامہ نگار طارق راتھر کے مطابق یہ مقابلہ 75ویں یوم آزادی کی تقریبات اور آزادی کا امرت مواتسو کے حصہ کے طور پر منعقد کیا گیا تھا۔ خورشید احمد شاہ جی ڈی سی بارہمولہ میں صحافت کے طالب علم ہے جنہیں ایل جی منوج سنہا نے35 ہزارروپے کا نقد انعام پیش کیا ۔ لنگیٹ میں خورشید نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پورے کشمیر کیلئے ہوسٹ کیا گیا تھا آور میرا تعلق جی ڈی سی بارہمولہ سے ہے، اس ڈویڑنل لیول ایواڈ تک پہنچنے کیلئے مجھے کئی مشکلاتوں کا سامنا کرنا پڑا ،مجھے کئی ڈیبیٹس میں مقابلہ کرنا پڑا اور اپنی لگن اور قابلیت سے میں یہ مباحثہ جیت گیا اور اس ڈویڑنل لیول کے ایواڈ کو حاصل کیا ۔انہوںنے کہاکہ میں گونمنٹ ڈگری کالج بارہمولہ کا ایک جرنلزم کا طالب علم ہوں اور میں نے کئی ڈسرکٹ لیول،تحصیل لیول کے مباحثوں میں حصہ لیا ۔مجھے اساتذہ نے بھی اس کیلئے چنا اور کہا آپ میں وہ صلاحیت ہے آپ یہ کام انجام دیے سکتیہو۔آپ میں کچھ صلاحت ہے آپ کچھ بھی کرسکتے ہیں انہوں نے کہا میری ان تمام نوجوانوں سے پیغام ہے کہ وہ اپنے آپ کو ڈسکور کرو پھر وہ کوئی چیز نہیں جس کو آپ حاصل نہ کرسکو۔










