بوٹا پتھری قتل :جاوید ڈار کا شہید فوجیوں کے اہل خانہ سے تعزیت

بارہمولہ//وزیر دیہی ترقی اور پنچائتی راج ( آر ڈی ڈی اینڈ پی آر ) جاوید احمد ڈار نے ایم ایل اے ڈاکٹر سجاد شفیع اور جاوید حسن بیگ کے ہمراہ آج مشتاق احمد چودھری اور منظور احمد میر آرمی پورٹرز کے اہل خانہ سے ملاقات کی ، جو حالیہ بوٹا پتھری حملے میں اپنی جانیں گنوا بیٹھے تھے ۔ وزیر نے اوڑی کے اپنے دورے کے دوران متوفی کی رہائش گاہوں پر جا کر تعزیت کی اور جموں و کشمیر حکومت کی طرف سے تعاون کا یقین دلایا ۔ جاوید ڈار نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے جمہوری طور پر منتخب حکومت کے کام کاج میں خلل ڈالنے کی بزدلانہ کوشش قرار دیا ۔ انہوں نے چیلنجوں کے باوجود خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ۔ وزیر نے اس مشکل وقت میں غمزدہ خاندان کو انتظامیہ کی طرف سے ہر ضروری مدد فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ انہوں نے مرحوم کی روح کیلئے دعا کی اور سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ۔