بلدیو پرکاش نے جے اینڈ کے بینک کے بنگلورو کلسٹر آفس کا افتتاح کیا

سرینگر//جے اینڈ کے بینک نے اپنے باقی ہندوستان کے کاموں میں زیادہ کارکردگی اور بہترین صلاحیت حاصل کرنے کے مقصد سے آج بنگلورو میں ایک مکمل کلسٹر آفس کا آغاز کیا ۔ جے اینڈ کے بینک کے ایم ڈی اور سی ای او بلدیو پرکاش نے آج بینک کے ڈویژنل ہیڈ راکیش کول کی موجودگی میں قابلِ قدر گاہکوں اور بینک کے دیگر سینئر عہدیداروں کے ایک اجتماع کے درمیان بینک کے مناسب لیس دفتر دفتر کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے ایم ڈی اور سی ای او بلدیو پرکاش نے کہا ’’ میں یہاں ایک مکمل کلسٹر آفس کے قیام کو بینک کے اسٹریٹجک کاروباری موقف میں خوش آئیند تبدیلی کے علامت کے طور پر دیکھتا ہوں ۔ جے اینڈ کے سے باہر کاروبار پر توجہ مرکوز کرنے کے اپنے دور رس فیصلے میں بینک نے پہلے ہی موہالی اور لکھنئو میں ایسے دفاتر قائم کئے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بینک پہلے ہی ملک میں معاشرے کے مختلف طبقات کے علاوہ کاروبار کی بدلتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے اپنی کچھ مالیاتی مصنوعات کا جائیزہ لے چکا ہے اور ان پر نظر ثانی کر چکا ہے ۔ قبل ازیں ایم ڈی اور سی ای او بلدیو پرکاش نے بینک کے کچھ صارفین سے بات چیت کی اور ان کی رائے حاصل کی ۔