sealed

بقایا کرایہ کا مسئلہ: اہرہ بل ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے کئی عمارتوں کو سیل کر دیا

سری نگر//اہرہ بل ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے اتوار کو کئی عمارتوں کو سیل کر دیا جو کرائے پر دی گئی تھیں کیونکہ کرایہ دار محکمہ کو بقایا واجبات ادا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔کشمیر نیوز سروس سے بات کرتے ہوئے اہرہ بل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سی ای او غالب حسین نے کہا کہ یہ کارروائی ڈپٹی کمشنر کولگام اور ڈائریکٹر ٹورازم کی ہدایت پر کی گئی۔انہوں نے کہا کہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی کئی عمارتیں کرائے پر دی گئی ہیں تاہم کرایہ دار بقایا جات بروقت ادا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کچھ خود غرض عناصر سرکاری عمارتوں پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں جسے محکمہ کبھی برداشت نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ اگر کرایہ داروں نے جلد از جلد بقایا رقم ادا نہیں کی تو نادہندگان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔