بارشوں سے قبل تیز اور طوفانی آندھی اور ژالہ باری ،کھیتوں اور میوہ باغات کے علاوہ کئی گاڑیوں کو نقصان
سرینگر// محض ایک دن کے خشک موسم کے بعد سوموار کے بعد دوپہر موسمی صورتحال میں پھر تبدیلی آئیجس دوران شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر علاقوں میں موسلادار بارشیں ہوئی ۔ بارشوں کے ساتھ ساتھ شمال و جنوب میں تیز اندھی بھی چلی ۔جس کی وجہ سے فصلوں اور میوہ باغات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا جبکہ تیز ہوائوں کی وجہ سے کئی علاقوں میںدرجنوں مکانات کے چھت اْڑا جانے اور درخت اکھڑ آنے کی وجہ سے بجلی کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ۔ اسی دوران بارشو ں کے نتیجے میں گرمی کی لہر میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے ساتھ ہی لوگوں نے راحت کی سانس لی۔

ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں کے دورن وادی کشمیر میں مزید بارشیں ہونے کے امکانات ظاہر کرتے ہوئے 03ستمبر کی شام تک موسم خراب رہے گا ۔سی این آئی کے مطابق وادی کشمیر میں ایک بار پھر موسم بدل گیا اور سوموار کی بعد دوپہرموسمی صورتحا ل میں پھرتبدیلی آئی اور شہر سرینگر سمیت وادی کے شمال و جنوب میں طوفان باد بارواں کی وجہ سے شما ل و جنوب میںمیوہ جات مکمل طور پر تباہ و برباد ہو کر رہ گئے جبکہ سبزیوں کی کیاری دھان کی پنیر ،اور دوسری فصلیں مکمل طور پر تباہ وبرباد ہو کر رہ گئیں۔

شہر سرینگر میں بعد دوپہر موسمی صورتحال میں تبدیلی آئی جس دوران ہوائوں کے ساتھ ساتھ رم جم بارشیں بھی ہوئی ۔ موسمی صورتحال میں تبدیلی کے بیچ وادی کے شمال و جنوب میںکئی مقامات پر تیزی آندھی سے سبزیوں کی کیاری ، سرسوں اور دوسری فصلیں مکمل طور پر تباہ وبرباد ہو کر رہ گئیں۔ادھر جنوبی کشمیر کے درجنوں علاقوں میں اس وقت خوف و دہشت پھیل گیا جب تیز آندھی ، بادل پھٹنے اور بجلی کڑکنے کی واقعات رونما ہونے کے بعد لوگ گھروں میں سہم کر دہ گئے ۔ جنوبی کشمیر سے نمائندے نے اطلاع فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ درجنوں علاقوں میں تیز ہوائوں اور کئی مقامات پر زبردست ژالہ باری کے نتیجے میں کھڑی فصلوں اور سیب کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔
وقفے وقفے سے بارشیں ہونے کے باعث باغ مالکان اور کسان خون کے آنسوں رونے پر مجبور ہو گئے ہیں اور ان کی سال بھر کی آمدنی کے ذرائع مکمل طو پر تباہ وبرباد ہو گئے ہیں۔ادھر نمائندے نے بتایا کہ جنوبی ضلع شوپیان ، پلوامہ ، اننت ناگ اور کولگام کے بیشتر علاقوں میں کے درجنوں علاقوں میں اس وقت خوف و دہشت کی لہر پھیل گئی جب اچانک تیز آندھی اور بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا ۔

معلوم ہوا ہے کہ تیز اندھی کی وجہ سے کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچ گیا ہے جبکہ درجنوں علاقوں میں بجلی پول اور درخت اکھاڑ آئے جس کے نتیجے میں بجلی کا نظام مکمل طور پر ٹھپ ہو کر رہ گیا ۔ تیز آندھی کے نتیجے میں درجنوں درخت اکھڑ آئے جس کے نتیجے میں سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل بھی بند ہوئی جبکہ کئی مقامات پر مکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچ گیا ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات نے 03ستمبر کو کئی جگہوں پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش یا برف کے ساتھ جزوی سے عام طور پر ابر آلود موسم کی توقع ہے۔انہوں نے کہا کہ 04ستمبر سے موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے ۔










