power cut

بجلی کی غیر اعلانیہ کتوتی

پائین شہر کے مکین برہم،بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کا مطالبہ

سرینگر//پائین شہر کے کئی علاقوں میں غیر اعلانیہ بجلی کٹوتی کے نتیجے میں شہریوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی آواجاہی کے نتیجے میں طلاب،تاجروں،اور بیماروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ وائس آف انڈیا کے مطابق پائین شہر کے خانیار،رعناواری، خواجہ صاحب، سعدہ کدل،کلائی اندر،کاٹھی دروازاہ اور ملحقہ علاقوں میں سرکار کی جانب سے اعلان شدہ شیڈول کو بروائے کار نہ لانے کا الزام عائد کرتے ہوئے مقامی مکینوں نے بتایا کہ گرمیوں کے ان ایام میں بھی غیر اعلانیہ شیڈول کا نفاذ عمل میں لایا گیا ہے۔سرینگر کے ڈاون ٹاؤن کے مکینوں کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ چند مہینوں سے بجلی کی بندش کی وجہ سے یکساں طور پر پریشانی کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بجلی کی کٹوتی کے دوران اپنی آسانی کے لیے کوئی بھی برقی آلات نہیں چلا سکتے۔ خانیار کے ایک رہائشی نے کہا’’ہمیں پچھلے کچھ ہفتوں سے بجلی کی بڑی کٹوتیوں کا سامنا ہے اور اس سے ہمارے معمول کے کام متاثر ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے تمام آلات بجلی پر کام کرتے ہیں، اور بجلی کی بندش ہماری زندگیوں کو متاثر کرتی ہے‘‘۔کو حضرت بل، حبک، بٹہ پورہ، برزہامہ، تیل بل اور ملحقہ علاقوں کے باشندوں سے بجلی کی غیر مقررہ کٹوتی کے بارے میں بہت سی شکایات موصول ہوئیں۔ مکینوں نے متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ معقول بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔