بانڈی پورہ / /ضلع بانڈی پورہ نے طویل مدتی بنیادوں پر معیاری اور مقداری طور پر پانی تک رسائی کو بڑھانے کے اقدام کے ایک حصے کے طور پر 47,358 ہدف شدہ گھرانوں میں سے 38,495 گھروں کو جوڑ کر کافی پیش رفت کی ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمدتفصیلات کا اِشتراک کرتے ہوئے کہا کہ جل جیون مشن (جے جے ایم) پروگرام کے تحت ضلع میں 121 واٹر سپلائی سکیموں (ڈبلیو ایس ایس) کو مشن موڈ پرعملانے کے لئے شروع کیا گیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ بنیادی ڈھانچہ میں 38 ریپڈ سینڈ فلٹریشن پلانٹس، 22 اوور ہیڈ ٹینک، 18 بورویل اور 149 پائپ نیٹ ورک، سروس ریزروائرز اور متعلقہ کاموں پر مشتمل ہے ۔ کل 47,358 ایف ایچ ٹی سی میں سے 38,495 گھرانے اَب تک (81.22 فیصد) جُڑے ہوئے ہیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے مزید کہا کہ فراہم کردہ ہر نلکے کے پانی کے کنکشن کی اطلاع آئی ایم آئی ایس پورٹل پر دی جا رہی ہے جس میں عوامی ڈومین میں مکمل فائدہ اٹھانے والوں کی تفصیلات موجود ہیں۔ تقریباً 768 خواتین کو پانی کے معیار کو جانچنے اور ڈبلیو کیو ایم ایس پورٹل کے ذریعے آن لائن نتائج کی اطلاع دینے کے لئے فیلڈ ٹیسٹنگ کٹ (ایف ٹی کے) کے اِستعمال کی تربیت دی گئی ہے۔ ڈبلیو کیو ایم اینڈ ایس کے تحت جموںوکشمیر یوٹی قومی سطح پر چوتھے نمبر پر ہے۔مزید برآں، اب تک 16 ڈبلیو ایس ایس مکمل ہو چکے ہیں اور ٹیسٹنگ اور کمیشننگ کے مختلف مراحل میں ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر سکیمیں تکمیل کے مختلف مراحل میں ہیں اور توقع ہے کہ رواں مالی برس-24 2023 ء کی بند کی ہونے سے پہلے مناسب موسمی حالات کے تحت مکمل ہوجائیں گی ۔اِس وقت 220 سول ورکس اور 84 میکنیکل ورکس تیزی سے کام کر رہے ہیں۔ اِس کے علاوہ 13 بورویل سٹینڈ ڈرل کئے گئے ہیں اور تیار کئے جا رہے ہیں۔متعلقہ اَفسران نے کہا کہ عملانے کے لئے رہنما اصولوںاورجے جے ایم کے رہنما خطوط پر عمل پیرا ہے۔ کام کے معیار کو یقینی بنانے کے لئے ٹی پی آئی ایجنسی اور کنسلٹنٹوں و ڈی پی ایم یونٹ کی طرف سے مناسب نگرانی کی جا رہی ہے۔ متعلقہ پی ایچ ای ڈویژنوں کی جانب سے کام کی محفوظ اور بہتر انجام دہی کے لئے تکنیکی مسائل، رُکاوٹوں (اگر کوئی ہو) کو ضلعی اِنتظامیہ کی فعال مداخلت کے ساتھ ڈی پی ایم یونٹ کی جانب سے بہتر ہم آہنگی کے ساتھ مربوط کیا جا رہا ہے۔اِی۔ ٹینڈرنگ اور ڈیجیٹل ادائیگیوں سے شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنایا جاتا ہے ۔ پی آر آئی ممبران اور پانی سمیتی بھی زمین پر معیاری کاموں کو یقینی بنانے میں اپنا کلیدی کردار اَدا کرتی ہیں۔ضلعی اِنتظامیہ بانڈی پورہ کے رہائشیوں کے لئے بہتر معیارِ زندگی کو یقینی بنانے کے لئے دیرپا اور مساوی پانی کی فراہمی کے ویژن کے لئے پُرعزم ہے۔
ایران پر غیر قانونی حملے، سیکوریٹی خطرات میں اضافہ کی وجہ
ایرانی فضائی حدود اور 6 ایئر پورٹس جزوی طور پر پھر فعال
فیدان کا نیتن یاہو حکومت پر مزید زمینوں پر قبضہ کا الزام
امریکہ کا روسی تیل پر پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ
خلیجی ممالک کے جہازوں کا قافلہ آبنائے ہرمز عبور کر گیا
امریکہ میں 35 سال سے مقیم ہندوستانی نژاد خاتون کی گرفتار ی
امریکہ ایران جنگ بندی میں توسیع نہیں کی جا سکتی۔ ٹرمپ
یورانیم مقدس ہے ، کہیں منتقل نہیں ہوگا:ایران
گوتم اڈانی ایشیا کے امیر ترین شخص
خواتین مخالف ذہنیت: بی جے پی نے کوٹہ بل کو شکست دینے کے لیے کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے اشتہارات شائع کیے ہیں










