Inflation

بازاروں میںآئے روز قیمتوں میںاضافہ کی عمل بدستور ، عوام پریشان

مالی بدحالی کے پیش نظر قیمتوں کو اعتدال پر لانالازمی ،انتظامیہ سے توجہ دینے کا مطالبہ

سرینگر / / اقتصادی بدحالی کے بیچ کھانے پینے اور ادویات کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ نے لوگوں کی کمر توڑ کے رکھ دی ہے ۔اس سلسلے میں مختلف علاقوں سے لوگوں نے کشمیر پریس سروس کو بتایا کہ لاک ڈاون اور کاروباری سرگرمیاں متاثر رہنے کی وجہ سے معاشی حالت کافی ابتر ہوئی ہے اور خریدوفروخت کی سکت لوگوں میںباقی نہیں رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ دو سال قبل سرسوں تیل ،نمکین چائے ،ہلدی ،مرچ ودیگر مصالہ جات کی قیمتوں میں اضافہ ہونا اب معمول بن گیا ہے اور آئے روز ان ضروری چیزوں پر MRPکی نئی لیبل لگی ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ چیزیں روز مرہ کی ضرورت ہیںاور ہر خاص وعام ان چیزوںکو استعمال کرنے پر مجبور ہے کیونکہ پکوان انہی چیزوںسے تیار کئے جاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ان کی قیمتیں آسمان کو اب چھورہی ہیں اور کہا کہ دائمی مریض جو ذیابطیس (شوگر) ،بلڈ پریشر ،کلسٹرال ،یورک ایسڈ،معدے کا درد،مائیگرین ،نیرو پیتھی جیسی بیماریوں میں مبتلا ہیں وہ تسلسل کے ساتھ مخصوص ادویات لیتے ہیں اور ان ادویات پر ان مریضوں کی زندگی منحصر ہے لیکن ان ادویات کی قیمتوں میں ایسا اضافہ ہوا ہے کہ مریض یا ان کے افراد خانہ میں سے ذمہ دار ان ادویات کو فروخت کرنے کی سکت نہیں رکھتے پیں ۔اس سلسلے میں عبدالرشید نامی ایک مریض نے کے پی ایس کو بتایا کہ ادویات کی قیمتوںمیں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے جو ان کیلئے بارگراں ثابت ہوتا ہے کیونکہ لوگوں کی اکثریت مالی بدحالی کے شکار ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان حالات میں اشیائے خوردنی اورادویات کی قیمتوں میں اعتدال برقرار رکھنے کی ضرورت ہے لیکن ان کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ کیا جارہا ہے ۔اس سلسلے میں انہوں نے گورنر انتظامیہ اور مرکزی سرکار سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اشیائے خوردنی اور ادویات کی قیمتوں کو اعتدال پر لانے کیلئے فوری طور ٹھوس اور موثر اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ ان مشکل اور کٹھن حالات میں لوگ زندگی بسر کرسکیں گے ۔