بارہمولہ//جموں و کشمیر میں آئندہ اسمبلی اِنتخابات کے پیش نظر ضلع بارہمولہ کے تمام سات اَسمبلی حلقوں میں پولنگ عملے کے لئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (اِی وِی ایم) اور ووٹر ویریفایبل پیپر آڈِٹ ٹریل (وِی وِی پی اے ٹی) پر ایک جامع تربیتی سیشن کا اِنعقاد کیا گیا۔ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر بارہمولہ منگا شیرپا کی رہنمائی اور نگرانی میں منعقدکی گئی اور اِس تربیت کا مقصد شُرکأ کو اِنتخابات کے دوران اِی وِی ایم اور وِی وِی پی اے ٹی کے مؤثر طریقے اور اِستعمال کے تجربے سے آراستہ کرنا تھا۔ڈِسٹرکٹ لیول ماسٹر ٹرینروں (ڈِی ایل ایم ٹی) کی قیادت میں منعقدہ اِس ٹریننگ میں اِی وِی ایم اور وِی وِی پی اے ٹی پر تفصیلی کام کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی جس میں پولنگ عملے کو تفصیلی آپریشنل معلومات فراہم کی گئیں تاکہ ان ضروری اِنتخابی آلات کے اِستعمال میں قابلیت اور اعتماد میں اِضافہ کیا جاسکے۔سیشن میں الیکشن کمیشن آف اِنڈیا (ای سی آئی) کی جانب سے اِی وِی ایم۔وِی وِی پی اے ٹی اور اس کے اِنتظامی طریقۂ کار کے حوالے سے وضع کردہ طریقہ ٔ کار اورسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اِس تربیتی پروگرام کو پولنگ عملے کی جانب سے خوب پذائی ملی جنہوں نے ٹرینروں کی طرف سے اَپنائے گئے جامع اور تفصیلی نقطہ نظر کو سراہتے ہوئے ان کے اعتماد کو بڑھانے اور اس بات کو یقینی بنانے میں اِس طرح کے تربیتی سیشنوں کی اہمیت کو اُجاگر کیا کہ وہ اِنتخابات کے دِن پیدا ہونے والے کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لئے اچھی طرح سے تیار ہیں۔










