چار 04 بدنام زمانہ منشیات اسمگلروں کے خلاف مقدمہ درج ، کوٹ بلوال جیل جموں منتقل
سرینگر /// منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے اور معاشرے سے منشیات کو ختم کرنے کیلئے پولیس نے بارہمولہ میں چار انتہائی مطلوب اور بدنام زمانہ منشیات اسمگلروں کے خلاف پی ائی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا اور انہیں سینٹرل جیل کوٹ بلوال جموںمنتقل کر دیا گیا ۔سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق منشیات کے خلاف بارہمولہ میں پولیس کی کارورائی جاری ہے اور اس کے چلتے ایک اور تازہ کارروائی میں چار اسمگلروں کے خلاف کیس درج کرکے انہیں کوٹ بلوال جیل جموں منتقل کیا گیا ۔ پولیس کے مطابق ان کی شناخت مزمل مجیدبٹ عرف ہاشم ساکنہ محلہ میر صاحب اولڈ ٹاؤن شوکت احمد شیخ عمر آباد سری نگر، حیات احمد بٹ ساکنہ کاووسہ بڈگام اور بشیر احمد شیخ ساکنہ پالپورہ پٹن کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مجاز اتھارٹی سے باضابطہ نظر بندی کے احکامات کر کے مقدمہ درج کئے گئے منشیات کے اسمگلروں کو حراست میں لیا گیا ہے اور بعد میں انہیں سنٹرل جیل کوٹ بلوال جموں میں رکھا گیا ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ ان منشیات اسمگلروں کے خلاف بہت سے مقدمات درج ہیں اور یہ ضلع بارہمولہ کے موہورا ہیون، بانڈیپائن چندوسا، کھمبیار پٹن اور دیگر علاقوں کے مقامی نوجوانوں کو منشیات فراہم کرکے منشیات کے کاروبار کو فروغ دینے میں ملوث تھے۔ بہت سی ایف آئی آر میں ملوث ہونے کے باوجود انہوں نے اپنی سرگرمیوں کو درست نہیں کیا اور مقامی نوجوانوں کو منشیات فراہم کر کے منشیات کے استعمال کو فروغ دینے میں دوبارہ ملوث ہو گئے۔بارہمولہ کے عام لوگوں نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے لیے پولیس کے کردار کو سراہا۔ بارہمولہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف مسلسل کارروائیوں سے کمیونٹی کے افراد کو یقین دلانا چاہیے کہ بارہمولہ پولیس ہمارے معاشرے کو منشیات کے استعمال سے پاک رکھنے کے لیے تمام تر کوششیں کر رہی ہے۔










