مقتدر شاعروں،ادیبوں ،قلمکاروں اورافسانہ نگاروں کی شرکت
بارہمولہ//بارہمولہ رائٹرس فورم کے زیر اہتمام جمعے کویہاں یک روزہ ادبی کانفرنس منعقد ہوئی ،جس میں شمالی کشمیر کے مقتدر شعرا،ادبا ،قلمکاروں اورافسانہ نگاروںنے شرکت کی ۔جے کے این ایس کے مطابق2نشستوں پر مشتمل اس ادبی کانفرنس کاانعقاد ڈسٹرکٹ لائبریری بارہمولہ میں کیاگیا۔ایوان صدارت میں حال ہی میں بارہمولہ رائٹرس فورم کے نامزد سرپرست عبدالرشید بٹ ،فورم کے صدر نذیر طالب اورنامور ادیب ایڈوکیٹ شبیرعارض موجود تھے ۔ ادبی کانفرنس کی پہلی نشست محفل افسانہ پر محیط تھی ،جس میں نظامت کے فرائض فیروزیوسف نے انجا م دئیے جبکہ نامور افسانہ نگار غلام محمدخان طاہر نے کشمیری زبان میں فکر آموزافسانہ پیش کیا۔نامورقلمکار ڈاکٹر شاہینی یوسف نے اُردوزبان میں افسانہ پیش کیا۔دونوں افسانوں کوحاضرین نے کافی سراہا۔ادبی کانفرنس کی دوسری نشست محفل مشاعرہ پر محیط تھی ،جس میں نظامت کے فرائض شوکت حبیب نے انجام دئیے ۔محفل مشاعرہ میں جن شعرا ئے کرام نے اپناکلام سنایا،اُن میں مشتاق حسین کرمانی ،شوکت حبیب ،طاہرالرحمان،ساگر نذیر،بشیر ذوگیاری،خالق شمس،مجروح کشمیری،رشیدکانسپوری،بشیراحمدمیرآف ہیومن ایڈسوسائٹی ،غلام الدین بہار مبارک لون،عبدالاحد الہامی اوراشتیاق تمنا بھی شامل ہیں ۔ادبی کانفرنس میں سرکرہ شخصیات نے شرکت کی ،جن میں بشیر احمدچالکو اورشیخ عبدالرشید بھی شامل ہیں ۔










