ایکسائز اینڈ ٹیکسزیشن کمپلیکس جموں میں قومی پرچم لہرایا گیا

جموں//ایڈیشنل کمشنر ایڈمنسٹریشن اینڈ انفورسمنٹ سٹیٹ ٹیکسز جموں نیتو گپتا نے آج یہاں ایکسائز اینڈ ٹیکسزیشن کمپلیکس میں قومی پرچم لہرایا۔ایڈیشنل کمشنر نے قومی پرچم لہرانے کے بعد اَفسران اور عا م لوگوں کو یوم آزادی کی مبارک باد دی جسے ’’ آزادی کا اَمرت مہااُتسو‘‘ کے طور پر منایا جارہا ہے ۔ ایڈیشنل کمشنر نے اَپنے خطاب میں آئین کے کردار پر بھی روشنی ڈالی اور ملک کی تحریک آزادی کے بہادروں کو یاد کیا۔اِس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر ان سٹیٹ ٹیکسز جموں ، محکمہ کے سینئر اَفسران اور متعلقین بھی موجود تھے۔