کولگام//ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کولگام وقار احمد گیری نے آج کولگام میں میر سیّد علی حسین سمنانی ؒ کی زیارت گاہ پر حاضری دی اور عید میلاد النبی ؐ کی تقریبات سعید کے خوش اَسلوبی سے اِنعقاد کے لئے کئے گئے اِنتظامات کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے زیارت گاہ ہذا کی اِنتظامی کمیٹی کے اَرکان سے بھی بات چیت کی اور یہاں عقیدت مندوں کے لئے دستیاب سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے پی ڈی ڈی اور پی ایچ اِی اَفسروں کو بھی ہدایت دی کہ وہ زیارت گاہ پر پانی اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔اُنہوں نے عقیدت مندوں کے لئے پارکنگ اور دیگر اِنتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تحصیل دار ہیڈ کوارٹر علی محمد اور دیگر اَفسران و ملازمین بھی موجو دتھے۔










