صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ میڈیکل کالج سرینگر میں بڑی تقریبوں کااہتمام ایچ آئی وی سے محفوظ رہنے کی ماہرین نے جانکاری فراہم کی
سرینگر// ایچ آئی وی کے مرض کو بنی نواع انسان کے لئے خطرہ قرار دیتے ہوئے ماہرین نے کہاکہ ایچ آئی وی میں مبتلامریضوں کے ساتھ ہمدردی جتانے کی ضرورت ہے اور اس کا علاج ہے۔ ہرمکتب ہائی فکرسے تعلق رکھنے والے فرد کوآگے آناہوگا تب جاکراس مہلک مرض کوجڑسے اُکھاڑ کر پھینک دیاجاسکتاہے۔ا ے پی آ ئی نیوز ڈیسک کے مطابق دنیابھرمیں یکم دسمبر کو ایڈس ڈے کے طور پرمنایاجاتاہے اور اس دن ایچ آئی وی سے محفوظ رہنے کے لئے ماہرڈاکٹر عام انسان کو جانکاری فراہم کرتے ہے ۔ ایڈس مخالف عالمی دن کے موقعے پر دنیابھر کی طرح کشمیر وادی میں بھی کئی تقاریب سیمناروں کااہتمام کیاگیا سب سے بڑی تقریب صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ کے آرڈی ٹور ئم میں منعقد ہوئی جہاں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقعے پرماہرڈاکٹروںنے ایچ آئی وی کے مرض کو انتہائی مہلک قرار دیتے ہوئے کہاکہ اگراسکابھروقت اورصحیح علاج کیاجائے تو اس مرض میںمبتلاافرادڈاکٹروں کی جانب سے واضح کئے گئے ہدایات پرعمل کریں تویہ مرض قابو میں آسکتے ہے ایک انسان کی جان بچ سکتی ہے ۔ماہرین نے کہاکہ ایچ آئی وی صرف جسمانی تعلق سے ہی نہیں پھیلتا ہے بلکہ اسے پھیلنے کے کئی طور طریقے ہے۔ ماہرین نے کہاکہ وادی کشمیرمیں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نیمخ حکیم خطرہ جان ڈاکٹروں سے اپناعلاج کراتے ہیں اور ایسے افراد سے علاج کرانے کے دوران یہ مرض پھیلنے کے امکانات کو خارج نہیں کیاجاسکتا ۔ماہرڈاکٹروں نے کہااگرایک حاملہ خاتون کسی نیم حکیم خطرہ جان ڈاکٹر کے پاس علاج کرنے چلی گئی وہاں اسکاانجکشن کیاگیا ہوتوقوی امکا ن ہے کہ مزکورہ خاتون اس کے پیٹ میں پلنے والابچہ ایڈس مرض میں مبتلاہوسکتاہے ۔ماہرین نے کہاکہ ایڈس مرض اگر چہ مہلک مرض ہے تاہم اسکامتواتر علاج ہو تو یہ مرض دور ہوسکتاہے انسان کی زندگی بچ سکتی ہے احتیاط برتنے کی ضرورت ہے ۔صورہ میں جنرل میڈسن شعبہ کے اشتراک سے ایڈس مخالف دن کے موقعے پرتقریب کااہتمام کیاگیاتھا اور اس تقریب میں میڈیکل انسٹی چیویٹ کے ڈائریکٹرپرویز احمدکول کے علاوہ میڈیکسل سپرانٹنڈنٹ اور ماہر ڈاکٹر بھی موجود تھے ۔ڈائریکٹرصورہ میڈیکل انسٹی چیویٹ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے تقریب پرکہاکہ جنرل میڈسن شعبے کی جانب سے شروع کی جانے والی تقریب انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ اس تقریب میں جسطرح سے ماہرڈاکٹروں نے ایچ آئی وی بیماری کے بارے میں جانکاری فراہم کی وہی بنی نواع انسان کے لئے لازمی ہے اور اگر ماہرڈاکٹروں کے کہنے پر عمل کی جائے توہرایک فرد اس بیماری سے محفوظ رہ سکتاہے ۔ماہرین نے لوگوں پرزوردیاکہ وہ ایچ آئی وی بیماری سے محفوظ رہے تاکہ سماج میں برائیون کاخاتمہ ہوسکے ۔ماہرین نے اس بات پر زوردیاکہ ہم نے جموںوکشمیرکے دور درازعلاقوں میں بیداری مہم شروع کرنی چاہئے اوران لوگوں تک یہ پیغام پہنچاناہوگاجہاں پرنٹ الیکٹرانک میڈیاکی رسائی نہیں ہے ان لوگوںکے ٹیسٹ کئے جانے چاہئے اگراس وبائی بیماری میں مبتلاہے تواسکاعلاج کیاجاناچاہئے تاکہ جموںو کشمیرمیں اس مرض میں مبتلاماہرین شخص کابروقت علاج ہواور یہ بیماری نیست نابودہوسکے ۔ادھر گورنمنٹ میڈیکل کالج ایڈس مخالف دن کے موقعے پرتقریب کااہتمام کیاگیا جس میں ایڈس سوسایئٹی کے علاوہ ماہرڈاکٹروں نے تقریب میں شامل لوگوں کوایچ آئی وی سے محفوظ رہنے کے بارے میں جانکاری فراہم کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ماہرڈاکٹروں نے کہاکہ جموںو کشمیرمیں کئی برسوں سے ایڈس مریضوں کی تعدادمیں کسی حد تک اضافہ ہوا ہے جوقابل تشویش ہے تاہم اس مرض کوجڑ سے اُکھاڑپھینکنے کے لئے بھرپوراقدامات اٹھائے گئے ہیں اور ہم اُمید کرتے ہیں کہ یہ مرض جموں وکشمیرمیں بہت جلد نیست نابود ہوگا ۔










