جموں//نیشنل ہیلتھ مشن جموں وکشمیر نے ماہ اکتوبر 2022ء کے لئے ہسپتال مینجمنٹ اِنفارمیشن سسٹم ( جے کے اِی ۔سہج) پر صحت عامہ سہولیات کی درجہ بندی جاری کی۔اِس اقدام کی عمل آوری سے پہلے مرحلے کے تحت 578سہولیات کا احاطہ کیا گیا ہے او رمزید سہولیات کو مرحلہ وار دیگر سہولیات تک بڑھایا جائے گا۔یہ بات قابل ذِکر ہے کہ جے کے اِی۔ سہج ( الیکٹرانِک سسٹم فار آٹو میشن آف ہسپتال ایڈمنسٹریشن جے اینڈ کے ) کو 4؍نومبر 2022ء کو ’جشن صحت‘ کے ایک حصے کے طور پرلیفٹیننٹ گورنر کے ذریعے مختلف قسم کی سہولیات یعنی ٹریشری کیئر ڈسٹرکٹ ہسپتال ، کمیونٹی ہیلتھ سینٹروں ، پرائمری ہیلتھ سینٹروں او رکچھ نئی قسم کے پی ایچ سیز کے لئے باقاعدہ طور پر شروع کیا گیا تھا۔جے کے اِی ۔ سہج کو ریپڈ اسسمنٹ سسٹم ( آر اے ایس) ، آئوٹ بائونڈ کالنگ کے لئے 104سینٹرلائزڈ ہیلتھ ہیلپ لائن اورمرکزی وزارتِ صحت و خاندانی بہبود کے آر سی ایچ پورٹل کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے۔سرکاری میڈیکل کالجوں کے ایسو سی ایٹیڈ ہسپتالوں کے زُمرے میں نفسیاتی امراض ہسپتال جموں نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے ۔ اِس کے بعد چھاتی کے اَمراج ہسپتال جموں ، چھاتی کے اَمراض ہسپتال سری نگر ، جی ایم سی کٹھوعہ اور گورنمنٹ ڈینٹل کالج جموں نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ضلع ہسپتالوں کے زمرے میں ڈی ایچ بانڈی پورہ نے پہلا مقام حاصل کیا ۔ اس کے بعد سرکاری ہسپتال گاندھی نگر جموں ، ڈی ایچ کولگام ، ڈی ایچ جے ایل این ایم سری نگر او رایم سی سی ایچ اننت ناگ حاصل کیا ہے۔کمیونٹی ہیلتھ سینٹروں کے زمرے میں پہلا درجہ سی ایچ سی سیر نے حاصل کیا ہے ۔ اس کے بعد سی ایچ سی کریری ، سی ایچ سی گھگوال ، سی ایچ سی زچلڈارہ اور سی ایچ سی رام گڈھ نے حاصل کیا ہے۔پرائمری ہیلتھ سینٹروں اور یو پی ایچ سی ایس کے زمرے میں پی ایچ سی اپرہتھل راجوری نے پہلا درجہ حاصل کیا ہے ۔ اس کے بعد پی ایچ سی کناچک جموں ، پی ایچ سی ڈی کے پورہ اننت ناگ ، پی ایچ سی بیج بجہامہ بارہمولہ نے حاصل کیا ہے۔رینکنگ رجسٹریشن ، ای ایم آر ( الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ ) کی تبدیلی اور اکتوبر 2022کے مہینے کے لئے جے کے اِی۔ سہج پورٹل پر اَپ لوڈ کئے گئے مریضوں کے فیڈ بیک کی بنیاد پر کی گئی ہے ۔ سہولیات کی تفصیلی فہرست این ایچ ایم کی ویب سائت پر شیئر کی گئی ہے۔










