سری نگر//جموں وکشمیر یوٹی نے ہسپتال مینجمنٹ اِنفارمیشن سسٹم کا نفاذ شروع کیا ہے جس کا نام جے کے اِی۔سہج ( الیکٹرانک سسٹم فار آٹو میشن آف ہسپتال ایڈمنسٹریشن جے اینڈ کے) رکھا گیا ہے ۔مختلف قسم کی سہولیات میں ٹریشری نگہداشت ، ڈسٹرکٹ ہسپتال ، کمیونٹی ہیلتھ سینٹروں ، پرائمری ہیلتھ سینٹروں اور کچھ نئی قسم کے پی ایچ سی شامل ہیں۔عمل آوری کے پہلے مرحلے میں اَقدام کے تحت 585 سہولیات کا احاطہ کیا گیا ہے اور اسے مرحلہ وار دیگر سہولیات تک بڑھایا جائے گا ۔ جے کے اِی ۔سہج کو ریپڈ اسسٹمنٹ سسٹم ( آر اے ایس ) اور آئوٹ بائونڈ کالنگ کے لئے 104 جامع کال سینٹر کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے۔جی ایم سی کے ایسو سی ایٹیڈ ہسپتالوں کے زمرے میں پہلا رینک جی ایم سی اننت ناگ نے حاصل کی ۔ اِس کے بعد گورنمنٹ جی بی پنت ہسپتال سری نگر ،گورنمنٹ لعل دید ہسپتال سری نگر ، جی ایم سی راجوری ، جی ایم سی ڈوڈہ دوسرے نمبر پر ہے ۔مذکوری زمرے کے نیچے پانچ جی ایم سی بارہمولہ ، ایم سی سی ایچ اننت ناگ ، چسٹ ڈیزیز ہسپتال جموں ، نفسیاتی ہسپتال جموں او رجی ایم سی جموں ہیں۔ضلع ہسپتالوں کے زمرے میں پہلا نمبر پر ڈی ڈیچ شوپیان نے حاصل کیا ہے ۔ اس کے بعد ڈی ایچ پلوامہ ، ڈی ایچ پونچھ ، گورنمنٹ ہسپتال گاندھی نگر جموں اور ڈی ایچ ہندواڑہ دوسرے نمبر پر ہے ۔ مذکورہ زمرے کے نیچے پانچ میں ڈی ایچ کولگام ، ڈی ایچ بڈگام ، ڈی ایچ کشتواڑ ، ڈی ایچ بانڈی پورہ اور ڈی ایچ سانبہ شامل ہیں۔کمیونٹی ہیلتھ سینٹروں ( سی ایچ سی)کے زمرے میں پہلے نمبر پر سی ایچ سی پانپور نے حاصل کیا ہے ۔ اِس کے بعد سی ایچ سی ترال ، سی ایچ سی سیر، سی ایچ سی اکھنوراور یمرجنسی ہسپتال قاضی گنڈ نے دوسرا نمبر حاصل کیا ہے ۔مذکورہ زمرے کے نیچے پانچ سی ایچ سی بانہال، سی ایچ سی کریمشور، سی ایچ سی چوکی چورا، سی ایچ سی کوٹ بھلوال اور سی ایچ سی پکھر پورہ ہیں۔پرائمری ہیلتھ سینٹروں ( پی ایچ سی ) کے زمرے میں یو پی ایچ سی ایس آر گنج، ئوپی ایچ سی حضرتبل ، یو پی ایچ سی بتہ مالو،پی ایچ پی ڈنگی وچہ اور یو پی ایچ سی ایس ایم ایچ ایس سری نگر نے پہلا درجہ حاصل کیا ہے ۔ مندرجہ ذیل زمرے کے نیچے پانچ پی ایچ سی کتھر، پی ایچ سی سواجیاں، یو پی ایچ سی پنتھہ چوک ، پی ایچ سی ستریاں اور پی ایچ سی سائی ہیں۔ہسپتالوں کی درجہ بندی سہولیات کی مختلف کیٹیگریز حکومت کے ایسو سی ایٹیڈ ہسپتالوں کے لئے تفویض کی گئی ہے یعنی میڈیکل کالجز ، ڈسٹرکٹ ہسپتال ، سی ایچ سیز او رپی ایچ سیز ۔ رینکنگ بروقت بنیاد پر گذشتہ 7 دنوں سے جے کے سہج کے پورٹل پر اَپ لوڈ رجسٹریشن کی بنیاد پر کی گئی ہے۔










