این آئی اِی ایل آئی ٹی جموں کیمپس میں

سٹیٹ ٹیکسز ڈیپارٹمنٹ کے پانچ روزہ تربیتی پروگرام کیلئے اِختتامی تقریب کا اِنعقاد

جموں//سٹیٹ ٹیکسز محکمہ نے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر دیپک وسن کی نگرانی میں نیشنل اِنسٹی چیوٹ آف الیکٹرانِکس اینڈ اِنفارمیشن ٹیکنالوجی ( این آئی اِی ایل آئی ٹی )جموں کیمپس میں اَپنے اَفسران اور ملازمین کے لئے پانچ روزہ جدید ترین ایم ایس۔ ایکسل اور ڈیٹا تجزیہ تربیتی پروگرام کا اِنعقاد کیا۔5؍ دسمبر کو شروع ہونے والی تربیتی پروگرام آج ایک الوداعی تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ اِس موقعہ پر کمشنر سٹیٹ ٹیکسز رشمی سنگھ اور ایڈیشنل کمشنر سٹیٹ ٹیکسز جموں نمرتا ڈوگرہ بھی موجود تھیں۔ایگزیکٹیو دائریکٹر نے کہا کہ ٹریننگ کا مقصد سٹیٹ ٹیکسز کے اَفسران کو ایم ایس ۔ ایکسل کی مختلف پیشگی خصوصیات اور ڈیٹا کے تجزیہ سے واقف کرنا تھا۔ایگزیکٹیو ڈائریکٹر این آئی اِی ایل اِی ٹی نے کہا،’’ یہ تربیت ملازمین کی تربیت میں مدد کرے گی‘‘۔اُنہوں نے کہا کہ یہ تصور کیا جاتا ہے کہ آئی ٹی کہ مہارتوں کے معاملے میں صلاحیتوں کو بڑھانے اور این آئی اِی ایل آئی ٹی اَپنی صلاحیتوں کو فراہم کرسکتاہے ۔اُنہوں نے کہا ،’’ آئی ٹی انفراسٹرکچر سے متعلق خلا کو پورا کرنے اور مختلف سافٹ ویئر سلوشنز بنانے میں ماہرانہ رہنمائی جس سے محکمہ بے حد فائدہ اُٹھا سکتا ہے۔‘‘کمشنر سٹیٹ ٹیکسز نے شرکا ٔ سے خطاب کرتے ہوئے ایدیشنل کمشنر سٹیٹ ٹیکسز جموں کو ایسی معیاری تربیتی فراہم کرنے کی پہل کرنے پر سراہا جو ریاستی ٹیکس محکمہ کے ملازمین سے ڈیٹا کے ایک مؤثر تجزیہ میں حصہ اَداکرے گی۔رشمی سنگھ نے شرکا ٔ میں کورس کی تکمیل کا سر ٹیفکیٹ بھی تقسیم کیا۔