ضلع بارہمولہ میں جے جے ایم کے تحت 847.56 کروڑ روپے کے منصوبے شروع کئے گئے
بارہمولہ//مشن ڈائریکٹر جل جیون مشن سید عابد رشید شاہ نے آج ٹنگمرگ بارہمولہ کا دورہ کیا اور جل جیون مشن کے تحت چلائے جا رہے مختلف منصوبوں کا معائینہ کیا ۔ مشن ڈائریکٹر جے جے ایم کے ساتھ چیف انجینئر جل شکتی محکمہ کشمیر بشارت احمد کاوس ، سپرنٹنڈنٹ انجینئر ہائیڈرالک سرکل سوپور محمد حنیف بھی تھے ۔ اپنے دورے کے دوران مشن ڈائریکٹر جے جے ایم نے ڈرنگ ٹنگمرگ میں لال پورہ ڈبلیو ایس ایس کا معائینہ کیا جسے جل جیون مشن کے تحت 0.75 لاکھ گیلن ایس آر کے ساتھ 1197.52 لاکھ روپے کی تخمینہ لاگت سے چلایا جا رہا ہے ۔ مشن ڈائریکٹر جے جے ایم نے جہاں ضرورت ہو سڑکوں کی کٹوتی کو فوری بحال کرنے کے ساتھ اسکیم کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی ۔ چن پورہ چندیلورا میں پانی سمیتیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے مشن ڈائریکٹر جے جے ایم نے کہا کہ جل جیون مشن ہر ایک فرد کو پینے کے پانی کی ایک عوامی تحریک ہے ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ پراجیکٹس کی طویل پائیداری کیلئے گاؤں کی کمیونٹیز کو پراجیکٹس کی ملکیت کا احساس پیدا کرنا چاہئیے ۔ ایم ڈی جے جے ایم نے چن پورہ ٹنگمرگ میں ہاوس ہولڈرز کو اس کے معیار کیلئے فراہم کئے جانے والے پانی کی جانچ بھی کی ۔ مشن ڈائریکٹر جے جے ایم نے کلہامہ ٹنگمرگ میں ہینگ کشمتی پورہ ڈبلیو ایس ایس کا بھی دورہ کیا جس پر جل جیون مشن کے تحت 940.23 لاکھ روپے کی لاگت کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے ۔ اپنے دورے کے دوران مشن ڈائریکٹر جے جے ایم نے بونیچکل جیل پورہ کا دورہ کیا اور جل جیون مشن کے تحت 18 ہزار کی آبادی کو فائدہ پہنچانے والی 572 لاکھ روپے کی تخمینہ لاگت سے چلائے جانے والے واٹر سپلائی اسکیم کے پروجیکٹ کا جائیزہ لیا ۔ ایم ڈی جے جے ایم نے ڈبلیو ایس ایس کنی پورہ کا بھی دورہ کیا جہاں چیف انجینئر جل شکتی کشمیر نے مشن ڈائریکٹر کو بریفنگ دی کہ ڈبلیو ایس ایس کنی پورہ 1047 لاکھ روپے کی تخمینہ لاگت سے تعمیر کیا جا رہا ہے جس سے 12 ہزار نفوس پر مشتمل آبادی کو فائدہ پہنچے گا ۔ بعد ازاں ایم ڈی جے جے ایم نے ڈی سی بارہمولہ کی موجودگی میں محکمہ جل شکتی کی میٹنگ کی صدارت کی اور جل جیون مشن کے تحت شروع کئے گئے جاری پروجیکٹوں کا تفصیلی جائیزہ لیا ۔










