سری نگر / /لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ایران کے صدر ڈاکٹر سیّد ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ ایچ امیر عبداللہیان کے اِنتقال پر گہرے دُکھ کا اِظہار کیا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے ایک ٹویٹ میں کہا ،’’ایران کے صدر ڈاکٹر سیّد ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ امیر عبداللہیان کے انتقال پر گہرے دُکھ کا اظہار کیا ہے۔ ہم اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ لواحقین کو دکھ کی اس گھڑی میں ان کے نقصان کو برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ عطا فرمائے ۔ دُکھ کی اس گھڑی میں ہم ایرانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔‘‘










