ایل جی منوج سنہا کی وزیر اعظم مودی کے ساتھ نئی دلی میں ملاقات، زعفران کی ٹوکری پی ایم کو پیش کی

جموں کشمیر کی حفاظتی صورتحال، سیاحت اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال، وزیراعظم کو جموں کشمیر آنے کی دعوت

سرینگر//جموں کشمیر: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پی ایم مودی سے ملاقات کی، ریاست کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ایل جی منوج سنہا نے وزیر اعظم کو زعفران کی ایک ٹوکری بھی تحفے میںپیش کی ۔ اس دوران وزیر اعظم اور ایل جی سنہا نے جموں کشمیر کی مجموعی حفاظتی صورتحال اور تعمیر و ترقی کے بارے میںتبادلہ خیال کیا ۔ اس موقعے پر ایل جی نے وزیر اعظم کو جموں کشمیر کا دورہ کرنے کی پیشکش کی جس کو وزیر اعظم نے قبل کرلیا ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق ایل جی منوج سنہا نے منگل کو دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے وزیر اعظم کے ساتھ مرکز کے زیر انتظام علاقے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ایل جی منوج سنہا نے پی ایم نریندر مودی سے ملاقات کی، زعفرانی پھول پیش کیا جسے کانگ پوش کہا جاتا ہے۔جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور وزیر اعظم کے مابین جموں کشمیر پر تبالہ خیال ہوا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ دونوں نے جموں کشمیرکی حفاظتی صورتحال اور تعمیر و ترقی کے بارے میں بات چیت ہوئی ۔ ایل جی منوج سنہا نے پی ایم مود کو بتایا کہ جموں کشمیر میں مجموعی طور پر صورتحال بہتر ہے اور سیاحت کو بھی کافی فروغ مل رہا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوںنے بلدیاتی اور پارلیمانی انتخابات کرانے کے بارے میں بھی وزیر اعظم سے بات کی ۔ اس دوران ذرائع نے بتایا کہ ایل جی سنہا نے پی ایم مودی کو جموں کشمیر کا دورہ کرنے کی پیش کش کی جس کو قبول کرتے ہوئے وزیراعظم نے دورے کے بارے میں بتایاکہ وہ جلد جموںکشمیر کا دورہ کریں گے ۔ ادھرذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم ، وزیر داخلہ اور دیگر مرکزی وزاء جموں کشمیر کا دورہ کرنے والے ہیں اور پارلیمانی انتخابات سے قبل یہاں پر ایک بہت بڑی عوامی ریلی سے بھی خطاب کریں گے ۔ ذرائع نے بتایا کہ جموں اور سرینگر میں عوامی اجتماعات منعقد ہوں گے جہاں پر وزیر اعظم ممکنہ طور پر خطاب کریں گے ۔