2023-24 کے مرکزی بجٹ میں ترقی اعلیٰ ترجیحات میں شامل ہوگی۔ مرکزی وزیر خزانہ
سرینگر//وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ آنے والا مرکزی بجٹ پوری احتیاط کے ساتھ تیار کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے بجٹ میں افراط زر سے پیدا ہونے والی تشویش کو دور کرنے پر بھی توجہ مرکوز کی جائے گی۔ سی این آئی کے مطابق وزیر خزانہنرملا سیتا رمن نے کہا ہے کہ 2022-23 کے مرکزی بجٹ میں ترقی اہم ترجیحات میں شاملہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آنے والا مرکزی بجٹ پوری احتیاط کے ساتھ تیار کیا جائے گا،جس میں ترقی کی رفتار کو برقرار رکھنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ محترمہ سیتا رمنواشنگٹن میں BrookingsInstitute کیزیر اہتمام ایک پروگرام میں اظہار خیال کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے بجٹ میں افراط زر سے پیدا ہونے والی تشویش کو دور کرنے پر بھی توجہ مرکوز کی جائے گی۔بھارت کو درپیشفوری خطرات کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ توانائی اور کھاد کیضرورت ملک کے سامنے اہم چیلنجوں میں سے ایک ہے۔انہوں نے کہا کہبین الاقوامی بازار میں کھادوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے بحران کی کیفیت ہیاور یہ توانائی کی ضروریات کے ساتھ ساتھ یہ ایک فوری چیلنج ہے۔دریں اثناء وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن نے مختلف ملکوں کے اپنے ہم منصبوں اور اعلیٰ بین الاقوامیتنظیموں کے سربراہان کے ساتھ واشنگٹن ڈی سی میں میٹنگیں کیں۔ وہ بین الاقوامی مالیاتیفنڈ، عالمی بینک اور جی ٹوئنٹی کے وزرائے خزانہ نیز سنٹرل بینک کے گورنروں کیسالانہ میٹنگوں میں شرکت کیلئے امریکہ کے دورے پر ہیں۔IMF اور عالمی بینک کی سالانہ میٹنگوں کیموقع پر جاپان کے وزیر خزانہShunichi Suzuki کیساتھ اپنی میٹنگ میں انہوں نے مزید کہا کہ سال 2023 عالمی سطح پر بھارت اور جاپانکے لیے زیادہ ذمہ داریاں لے کر آیا ہے کیونکہ بھارتG20 کیصدارت کرنے والا ہے اور ٹوکیو G7 کی سربراہی کرے گا۔ محترمہ سیتا رمن نیجنوبی کوریا کے نائب وزیراعظم اور اقتصادی اور مالیاتی امور کے وزیر Choo Kyung-ho، سے بھی ملاقاتکی اور 2023 میں G20 کے لیے اقتصادی امکانات پر تبادلہ خیالکیا اور 2023 میں G20 کے لیے بھارت کی صدارت کی خاطر جنوبی کوریا کی حمایت کی خواہش ظاہر کی۔ سعودی عرب کے مالیات کے وزیر مملکت محمد Al Jadaan کے ساتھ اپنی میٹنگ میں وزیر موصوف نے بھارت-سعودی دوطرفہ تعاون سے متعلق معاملات سمیت مختلف معاشی اور اقتصادی معاملاتپر بھی تبادلہ خیال کیا۔










