dooran

اچھ بل اڈہ سے ملہ پورہ تک سڑک کو کشادہ کرنے کا مطالبہ

سرینگر//جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے اچھہ بل اڈہ سے گزر رہی دانتر ملہ پورہ علاقہ تک کافی تنگ ہے جس کی وجہ سے اس مقام پر روزانہ شدید ٹریفک جام ہو رہا ہے۔ حالانکہ یہ ایک اہم سڑک ہے جو ریلوے سڑک ہرناگ اور نیشنل ہائی وے ملپورہ جیسے اہم کی جانب جاتی ہے۔ اس کے باوجود اس پر کوئی دھیان نہیں دیا جا رہا ہے۔وائس آف انڈیا کے مطابق مذکورہ سڑک پر ٹریفک کا کافی دباؤ رہتا ہے۔ تاہم سڑک کشادہ نہ ہونے کے سبب اچھ بل اڈہ سے دانتر ملہ پورہ تک ٹریفک کی نقل و حمل میں کافی رکاوٹیں حائل ہو رہی ہیں۔ سماجی کارکن بشیر احمد ملک نے وی او آئی نمائندے امان ملک کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ سڑک کی تنگی کے سبب انہیں آئے روز مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ٹریفک میں خلل پڑنے کی وجہ سے عام لوگوں، اسکولی طلبہ اور خاص طور سے مریضوں کو ہسپتال پہنچانے میں کافی دقتیں پیش آ رہی ہیں۔مقامی لوگوں نے سرکار سے اپیل کرتے ہوئے مذکورہ سڑک کو کشادہ کرنے کا مطالبہ کیا۔