مالی بجٹ 2023-24 ء جموں و کشمیر میں بجلی اور سڑک شعبوں کو تبدیل کرنے کیلئے بنیادی ڈھانچہ فراہم کرے گا

اِنتظامی کونسل نے گلٹی دار جلد بیمار ی کی روکتھام کیلئے مفت ادویات کی منظوری دی

جموں//اِنتظامی کونسل کی میٹنگ لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں جموںوکشمیر یوٹی کے کسانوں کو گلٹی دار جلد بیماری سے متاثرہ مویشیوں کے لئے مفت ادویات فراہم کرنے کی تجویز کو منظور ی دی۔میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے شرکت کی۔جموںوکشمیر میں تمام 20اَضلاع اس بیماری سے متاثر ہیں جس میں اَب تک 56,146 مویشی انفیکشن کا شکار ہوئے ہیں جن میں سے 1,564 مویشی مرچکے ہیں۔متاثرہ کسان طبی اخراجات کی وجہ سے پریشانی کا شکا ر ہیں جو کہ 6,000 روپے سے 10,000 روپے تک ہے اور اس کے مطابق کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے گلٹی دار جلد بیماری سے متاثرہ مویشیوں کے لئے مفت ویٹرنری اَدویات کی فراہمی کا اِنتظام کیا گیا ہے تاکہ اِس بیماری کے علاج کے لئے کسانوں کے مالی بوجھ کو کم کیا جاسکے۔